منگل, جون 18, 2024

آزاد کشمیر میں قربانی کے گوشت کے تنازعے پر 4 بھائی لڑ پڑے، ایک جاں بحق

آزاد کشمیر میں قربانی کے گوشت کے تنازعے پر 4 بھائی لڑ پڑے، ایک جاں بحق



مظفر آباد (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر میں مظفرآباد کے علاقے شوائی میں قربانی کے گوشت کے تنازعے پر 4 حقیقی بھائی آپس میں لڑ پڑے جبکہ ایک بھائی نے چھری کے وار سے والد اور بھائی کو زخمی کردیا جبکہ دوسرے بھائی نے ریوالور سے گولی مار کر بھائی کو قتل کر دیا،  پولیس نے مبینہ قاتل کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔


آج نیوز کے مطابق مظفرآباد شہر کے علاقہ شوائی میں قربانی کے گوشت کے معمولی تنازعے پر 4 بھائیوں کے درمیان ہونے والی معمول تلخ کلامی خونی تصادم میں بدل گئی۔پولیس کے مطابق مقتول نواز نے چھریوں کے وار کرکے اپنے والد اور چھوٹے بھائی اسد کو زخمی کردیا اور فائرنگ کرنے کے لیے پستول نکالا تو چھوٹے بھائی اسد نے مقتول نواز سے پستول چھین کر فائر کردیا، اسد کی مبینہ فائرنگ سے نواز گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

جمعہ, فروری 02, 2024

آزاد کی اک آن ہے محکوم کا اک سال علامہ اقبال

آزاد کی اک آن ہے محکوم کا اک سال

کس درجہ گراں سیر ہیں محکوم کے اوقات


آزاد کا اندیشہ حقیقت سے منور

محکوم کا اندیشہ گرفتار خرافات


محکوم کو پیروں کی کرامات کا سودا

ہے بندہ آزاد خود اک زندہ کرامات


اقبال ! یہاں نام نہ لے علم خودی کا

موزوں نہیں مکتب کیلئے ایسے مقالات



اتوار, جنوری 21, 2024

سرکاری و پرائیوٹ ملازمین کے لئے اہم مشورہ

 تمام ملازمین کو مشورہ:


1. پہلے گھر بنائیں۔ چاہے وہ دیہاتی گھر ہو یا شہری گھر۔ 50 کی عمر میں گھر بنانا کوئی کارنامہ نہیں ہے۔ سرکاری گھروں کی عادت نہ ڈالیں۔ یہ سکون بہت خطرناک ہے۔ آپ کے تمام اہل خانہ کو اپنے گھر میں اچھا وقت گزارنے دیں۔


2. گھر جائیں, چھٹیاں گزاریں، سارا سال کام پر نہ لگے رہیں۔ آپ اپنے محکمے کے ستون نہیں ہیں۔ اگر آپ آج مر جاتے ہیں تو آپ کو فوری طور پر تبدیل کر دیا جائے گا اور کام جاری رہیں گے اسلئے پہلے اپنے خاندان کو ترجیح دیں۔


3. پروموشنز کا پیچھا نہ کریں۔ اپنی مہارتوں میں مہارت حاصل کریں اور جو کچھ آپ کرتے ہو اس میں بہترین بنیں۔ اگر وہ آپ کو پروموٹ کرنا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو اپنی ذاتی ترقی کے لیے مثبت رہیں۔


4. دفتر یا کام کی گپ شپ سے پرہیز کریں اور ان چیزوں سے پرہیز کریں جو آپ کے نام یا شہرت کو داغدار کرتے ہیں۔ ایسے گروہ میں شامل نہ ہوں جو آپ کے سینیئرز اور ساتھیوں کی غیبت کرتا ہے۔ منفی اجتماعات سے دور رہیں جن کا ایجنڈا صرف لوگ ہوتے ہیں۔


5. اپنے مالکان سے کبھی مقابلہ نہ کریں آپ اپنی انگلیاں جلا دیں گے اور اپنے ساتھیوں سے بھی مقابلہ نہ کرو، اس سے آپ کا دماغ جل جائے گا۔


6. یقینی بنائیں کہ آپ کا ایک سائیڈ بزنس ہے۔ آپ کی تنخواہ طویل مدت میں آپ کی ضروریات کو برقرار نہیں رکھے گی۔


7. کچھ پیسے بچائیں چاہے آپ کی پے سلپ سے خود بخود ہی کٹوتی کے ذریعے ہو۔


8. کسی کاروبار یا جائیداد میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے قرض لیں نہ کہ عیش و آرام اور خریداری کیلئے، بلکہ اپنے کاروبار کے منافع سے عیش و آرام کی چیزیں خریدیں۔


9. اپنی زندگی، شادی اور خاندان کو نجی رکھیں۔ انہیں اپنے کام سے دور رہنے دیں۔ یہ بہت اہم ہے.


10. اپنے آپ سے وفادار رہیں اور اپنے کام پر یقین رکھیں۔ اپنے باس کے گرد گھومنا آپ کو اپنے ساتھیوں سے الگ کر دے گا اور جب آپ کا باس وہاں سے جائے گا تو آپ کو ختم کر کے چلا جائے گا۔


11. جلد ریٹائر ہو جائیں۔ جاب سے باہر نکلنے کا بہترین وقت وہ تھا جب آپ کو ملازمت کا خط موصول ہوا، دوسرا بہترین وقت آج ہے، 40 سے 50 تک ریٹائر ہو جائیں۔


12. ویلفیئر کے کاموں میں شامل ہوں اور ہمیشہ ایک فعال ممبر بنیں۔ یہ آپ کی بہت مدد کرے گا جب کوئی واقعہ پیش آتا ہے۔


13. چھٹی کے دن اپنے مستقبل کے گھر یا پراجیکٹس کو تیار کرنے میں استعمال کریں۔ جو آپ چھٹی کے دنوں میں کرتے ہیں اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ آپ ریٹائرمنٹ کے بعد کیسی زندگی گزاریں گے۔ اگر اس وقت کو انٹرنیٹ یا ٹی وی پر سیریز یا موویز دیکھنے پر خرچ کرتے ہیں، تو ریٹائرمنٹ کے بعد کچھ مختلف ہونے کی توقع نہ کریں۔


14. ایک پروجیکٹ شروع کریں جب نوکری کر رہے ہیں، اپنے پروجیکٹ کو نوکری کے دوران چلنے دیں اور اگر یہ اچھی طرح سے کام نہیں کرتا ہے تو ایک اور شروع کریں جب تک کوئی کامیابی سے نہیں چل رہا ہے۔ اور جب آپ کا پروجیکٹ ٹھیک سے چل رہا ہو تو اپنے کاروبار کو سنبھالنے کے لیے ریٹائر ہو جائیں۔ زیادہ تر لوگ یا پنشنرز زندگی میں اسلئے ناکام ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ کسی پروجیکٹ کو چلانے کے لیے ریٹائر ہونے کے بجائے ایک پروجیکٹ شروع کرنے کے لیے ریٹائر ہوتے ہیں۔


15. پنشن کی رقم کوئی پروجیکٹ شروع کرنے یا گھر بنانے کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ آپ کی دیکھ بھال یا اپنی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے رقم ہے۔ پنشن کی رقم یونیورسٹی کی فیس ادا کرنے یا جوان عورت سے شادی کرنے کے لیے نہیں ہے بلکہ اپنی دیکھ بھال کے لیے ہے۔


16. ہمیشہ یاد رکھیں، جب آپ ریٹائر ہو جائیں تو کبھی بھی ریٹائرمنٹ کے بعد ایک دکھی زندگی گزارنے کے لیے مثال نہ بنیں بلکہ ساتھیوں کے لیے ایک رول ماڈل بنیں کہ وہ بھی ریٹائر ہونے کے بارے میں سوچیں۔


17. صرف اس لیے ریٹائر نہ ہوں کہ آپ فارغ ہو چکے ہیں یا اب آپ کمپنی کے لیے بوجھ ہیں اور صرف اپنے مرنے کا انتظار کریں بلکہ  صبح سویرے جاگ کر ایک کپ چائے سے لطف اندوز ہونے، دھوپ سے لطف اندوز ہونے، اپنے کاروبار سے پیسے وصول کرنے، اچھی جگہ کی سیر کرنے جو پہلے مس کر چکے ہوں اور فیملی کے ساتھ اچھا وقت گزارنے کے لیے جوانی اور توانائی کے ساتھ ریٹائر ہو جائیں۔ جو لوگ دیر سے ریٹائر ہوتے ہیں، وہ اپنا 95 فیصد وقت نوکری پر اپنے خاندان کے بغیر گزارتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جب وہ ریٹائر ہو جاتے ہیں تو انہیں اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا مشکل ہوتا ہے اسلئے جب تک وہ مر نہیں جاتے، دوسری نوکری کی تلاش میں رہتے ہیں اور اگر انہیں دوسری نوکری نہیں ملتی تو وہ جلد مر جاتے ہیں۔


18. سرکاری رہائش کے بجائے اپنے گھر پر ریٹائر ہو جائیں تاکہ جب آپ ریٹائر ہو جائیں تو آپ آسانی سے اس معاشرے میں فٹ ہو سکیں جس نے آپ کی پرورش کی ہے۔ کمپنی ہاؤس یا سرکاری گھر میں زیادہ سال گزارنے کے بعد کسی اور مقام پر رہنے کے لیے ایڈجسٹ کرنا آسان نہیں ہے۔


19. کبھی بھی اپنی نوکری کے فوائد آپ کو اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں بھولنے پر مجبور نہ کریں۔ نوکری کے فوائد کا مقصد صرف آپ کو آرام پہنچانا اور وقت گزرنے کے دوران آپ کو ختم کرنا ہے۔ یاد رکھیں جب آپ ریٹائر ہو جائیں گے تو کوئی بھی آپ کو باس نہیں کہے گا جب تک کہ آپ کے پاس کوئی قابل عمل کاروبار نہیں ہے۔


20. ریٹائر ہونے سے نفرت نہ کریں کیونکہ ایک دن آپ رضاکارانہ یا غیرارادی طور پر ریٹائر ہو ہی جائیں گے۔


امید ہے کہ ان باتوں سے آپ کو زندگی کو مثبت انداز میں دیکھنے میں مدد ملے گی۔


منقول

بدھ, جنوری 10, 2024

موسم سرما میں وٹامن ڈی کی کمی کیسے پوری کریں

موسم سرما اور وٹامن ڈی کی کمی ۔۔۔



تحریر : ڈاکٹر ایم اسلم سلیم 

موسم سرما میں سورج نکلنے کے کم سے کم دورانیے کے دنوں میں وٹامن ڈی کی کمی کا اثر جسم پر ہو سکتا ہے. وٹامن ڈی ہمارے جسم کے لئے بہت اہم ہوتا ہے کیونکہ یہ ۔۔۔ کولیسٹرول کو کنٹرول، ہڈیوں کی مضبوطی، امیون سسٹم کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ دل کی صحت کے لئے بھی ضروری ہوتا ہے.


وٹامن ڈی کی کمی کے کچھ عمومی اثرات :


1) جسم میں کمزوری اور تھکاوٹ

2) امیون سسٹم کی کمزوری جو آئے روز کسی نہ طرح صحت کی خرابی کا باعث بن سکتی ہے ۔

3) وٹامن ڈی کی کمی ہڈیوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے اور ان کو کمزور کر سکتی ہے

4) وٹامن ڈی کی کمی سے انتہائی تھکاوٹ ، اونگھما ،عدم توجہ اور دل کی دھڑکن کا بڑھ جانے جیسی علامات پیدا ہو سکتی ہیں۔

5) وٹامن ڈی کی کمی سے جوڑ متاثر ہوکر کمزور ہوسکتے ہیں اور اور ان میں درد اور ہڈیوں کے ٹوٹنے کا رحجان زیادہ ہو سکتا ہے۔


وٹامن ڈی کی کمی کو دور کرنے کیلئے مفید تجاویز ۔۔


دھند یا پھر شدید سردی کے موسم میں کبھی نہ کبھی سورج نکل آتا ہے اس دن وقت ضائع کیے بغیر کم از کم پانچ 15 منٹ کے لیے سورج کی شعائیں ضرور لیں۔

ہماری روز مرہ زندگی میں بہت سی ایسی غذائیں ہیں جن میں وٹامن ڈی کی مناسب مقدار پائی جاتی ہے مثلاً مچھلی ، چکن ، انڈے بہترین ثابت ہوتے ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ ان غذاؤں میں بھی وٹامن ڈی مناسب مقدار میں موجود ہوتا ہے جیسے اورنج جوس ، دودھ ، دہی وغیرہ ۔ ڈاکٹر کے تجویز کردہ وٹامن ڈی پر مشتمل سپلیمنٹ بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

منگل, جنوری 09, 2024

عورت کی سچی محبت کی نشانی : اگر عورت یہ دو کام کرتی ہے تو وہ آپ سے سچی محبت کرتی ہے.

  عورت کی سچی محبت کی نشانی : اگر عورت یہ دو کام کرتی ہے تو وہ آپ سے سچی محبت کرتی ہے.



جو بیوی شوہر کے لئے سجنا سنورنا بند کر دے اسے شوہر کے دیر سے گھر آنے پر شکایت نہیں ہونی چاہئے۔ خیال رکھیں ! یہ زندگی دو دفعہ آپ کو ایک ” مخلص عورت” سے نہیں نوازے گی۔تکلیف کی انتہا تب ہوتی ہے جب آپ اس انسان کے لئے کچھ نہ رہیں جس کے لئے آپ سب کچھ رہے ہوں

۔جب جب ہم محبت کا ناپ تول کرنے لگتے ہیں ، یا اس کے درجے مقرر کرنے لگتے ہیں تب تب محبت ہاتھوں نکلنے لگ جاتی ہے اور ایک دن ہم محبت سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔خود کو ، خود ہی خوش رکھنے کی کوشش کیا کریں، ایروں غیروں کے سہارے پر رہیں گے تووہ آپ کے پاس بچی کھچی خوشی بھی نہیں چھوڑیں گے۔لوگ ہمیشہ اپنی مرضی کے مطابق سوچتے ہیں اس لئے وضاحتیں دینے کا کوئی فائدہ نہیں۔دنیا میں بولی جانے والی زبانوں میں سب سے میٹھی زبان مطلب کی زبان ہے۔عورت کے پاس یہ صلاحیت ہے

کہ وہ حالات کے تقاضے کے مطابق وہ اپنے والدین کا بیٹا بھی بن سکتی ہے اور اپنی اولاد کا باپ بھی ۔ اگر عورت یہ دو کام کرتی ہے تووہ آپ سے سچی محبت کرتی ہے ۔ پہلی نشانی یہ کہ وہ آپ سے ہمیشہ ٹائم مانگے گی اور آپ کے ٹائم نہ دینے پر ناراض ہو گی۔دوسری نشانی یہ کہ وہ آپ کے ذرہ سے ناراض ہو نے پر ڈر جائے گی اور آپ کو منانے لگ جائے گی۔جب ایک مرد دوسری چیزوں میں دلچسپی لیتے ہوئے اپنا وقت کسی اور جگہ صرف کرنے لگے اور اپنی زندگی کی ساتھی کو یکسر نظر انداز کرنے لگے۔ ہم سب ہی کسی نہ کسی کی توجہ چاہتے ہیں

اور یہ سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ مردوں اور عورتوں کو اسی قسم کی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔جب عورت یہ محسوس کرتی ہے کہ اس کا جیون ساتھی اس کو توجہ نہیں دے رہا اور اس کی توجہ کسی اور جانب مبذول ہے خاص کر جب عورت یہ محسوس کرتی ہے کہ وہ مرد کی زندگی میں سب سے اہم ہے، ایسے میں جب اسے کسی اور جانب سے توجہ ملے تو کوئی شخص اس کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہو تو وہ اس کی توجہ اس جانب مبذول ہو جاتی ہے۔ لڑائی اور اختلافات ہر رشتے کا ناگزیر جز ہے تاہم یہ ضروری ہے کہ دونوں کچھ بنیادی اصولوں پر متفق ہوں

اور اپنی غلطی کو ہمیشہ تسلیم کرنے کے لیے تیار ہوں۔ایسے لوگ جو اپنی غلطی تسلیم نہیں کریں گے تو عورتوں کے دل میں ان کے لیے نفرت پیدا ہونے کے امکان زیادہ ہیں۔ لڑائی ہمیشہ جیتنے کے لیے نہیں ہوتی اور جب آپ غلطی پر ہوں تو کس طرح معاملات کو ٹھیک کرنا ہے یہ آپ کہ ذمہ داری بنتی ہے۔کسی بھی شخص کے لیے اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہو جاتی ہے جب وہ اپنے خاندان، اپنے دوستوں اور عورت کے درمیان پھنس جاتا ہے۔ کوئی بھی شخص مشکل صورتحال میں عورت کے ساتھ کھڑا رہتا ہے اور عورت یہ محسوس کرتی ہے کہ یہ مرد اس کی پروا رکھتا ہے

اور اس کے لیے دوسروں کے سامنے کھڑا ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر ایسا نہ ہو تو عورت کے دل میں اس کے محبت کم ہو جاتی ہے۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

بدھ, جنوری 03, 2024

سرکاری ملازمین یہ بات پلے باندھ لیں

 *تمام سرکاری ملازمین کے لئے اہم پوسٹ لازمی پڑھیں ۔۔


تمام احباب سے گزارش ہے کہ یہ زندگی عارضی ہے اور ہر کسی کو ایک دن جانا ہے لہذا خدا نخواستہ اگر کوئی ملازم دوران سروس وفات پا جاتا ہے تو بعد میں اس کی فیملی کو کیا مسائل درپیش ہوتے ہیں ان کو مسائل وقت اور پیسے کا ضائع ہونے سے بچانے کیلئے آپ درج ذیل ان باتوں پر فوری عمل کریں تاکہ کل آپ کی فیملی کو کسی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے خاص طور سے بچوں کو تکلیف نہ اٹھانی پڑے...


1=سب سے پہلے اپنے شناختی کارڈ، سروس بک، سیلری سلپ اور پہلے تقرری آرڈر میں اپنی تاریخ پیدائش تاریخ تقرری چیک کریں کہ اس میں فرق نہ ہو


2=اپنا اور اپنی زوجہ کا شناختی کارڈ اپڈیٹ رکھیں کہ اس کی میعاد ختم ہونے کے قریب نہ ہو


3=اپنا نکاح نامہ کمپیوٹرائزڈ بنا کر رکھیں اور آپ کی زوجہ کے شناختی کارڈ میں شوہر کی جگہ آپ کا نام لکھا ہو.


4=بچے جو 18 سال سے زیادہ ہوں ان کا شناختی کارڈ ہو اور جو چھوٹے ہوں ان کا ب فارم لازمی بنا لیں اور ان سب کی تاریخ پیدائش نام ولدیت پر غور کریں کہ کسی میں کچھ غلطی نہ ہو


5=اپنی سروس بک جی پی فنڈ رجسٹر کو اپڈیٹ اور مکمل رکھیں اور دیکھیں ٹریژری سے ویرہفائی کی سٹیمپ لگی ہوئی ہو، 


6=اگر آپ نے جی پی فنڈ نمبر نہیں لیا ہے تو وہ فوری طور پر لے لیں،


7-- اپنے تمام تعلیمی اسناد کو ویریفایئ کرکے رکھیں اور خصوصاً اپنے پہلے تقرری آرڈر کی لازمی ویریفیکیشن کر کے رکھیں


8=اپنے تنخواہ والے اکاؤنٹ میں پیسے مت رکھیں کیونکہ وہ فوراً بند ہوجاتا ہے پھر وہ رقم عدالت کے فیصلے کے بعد ملتے ہیں جس میں تین چار ماہ لگتے ہیں.


 9=اپنا ایک الگ پرائیویٹ اکاؤنٹ ہو جس میں احتیاطاً کچھ رقم رکھیں اور ایک چیک لکھ کر دستخط کرکے گھر کے کسی زمہ دار شخص کے حوالے کریں جو وہ رقم بوقت ضرورت کام آئے گی کیونکہ ملازم کی وفات کے بعد تین چار ماہ کے بعد بیوہ کو پنشن ملتی ہے. 


10= نادرا سے FRC فارم بنوا کر رکھیں جس میں آپ کے خاندان کا مکمل ڈیٹا لکھا ہوتا ہے اگر اس میں کوئی غلطی ہو تو ابھی سے درستگی کر لیں اس میں ایک دن کے پیدا ہونے والے بچے کا بھی تصویر اور ریکارڈ ہوتا ہے.


جمعرات, دسمبر 28, 2023

آسٹریلیا کی 30 خواتین کا اکٹھے قبول اسلام سبحان اللہ

 حیران کن طور پر آسٹریلیا کی 30 خواتین نے اسلام قبول کر لیا۔



غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر فلسطینویں کے عزم و حوصلہ اور ثابت قدمی سے متاثر ہو کر آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں 30 خواتینوں نے مبینہ طور پر اسلام قبول کرلیا۔

 اسلام قبول کرنے کی روح پرور تقریب میلبرن میں واقع میڈو ہائٹس مسجد میں منعقد کی گئی۔

ترکی میڈیا کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی۔ ویڈیو میں عبایا میں ملبوس خواتین کو باری باری مبلغ کی مدد سے کلمہِ شہادت پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسلام قبول کرنے والی خواتین نے بعد ازاں اپنے تاثرات بھی میڈیا سے شئیر کیے۔

نو مسلم جیکولین ریٹزاک کا کہنا تھا کہ 'میں نے دو ہفتے قبل اسلام قبول کیا ہے جس پر بے حد خوشی محسوس کررہی ہوں ۔ بہت سکون ملا ہے ۔'

جیکولین ریٹزاک نے اپنا مذہب تبدیل کرنے کی وجہ بھی بتائی کہ ایسا انہوں نے غزہ کےحالات دیکھ کر کیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی خواہش بھی بتائی کہ وہ اسلام اور اللہ کے قریب ہونا چاہتی ہیں۔

اسلام سے سرشار ہونے والی وہاں موجود دوسری خواتین کرسٹین کرنوگوناک نے اسلام میں ایک خدا کے تصور سے اپنے گہرے تعلق کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ فلسطینیوں کی جدوجہد ان کے دلوں کو چھو گئی جس کے باعث انہوں نے اسلام قبول کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین کے مسائل انہیں روزانہ کی بنیاد پر رلاتے ہیں۔


۔

زیادہ پڑھی جانے والی پوسٹس