نیوز ، تازہ خبر، بریکنگ نیوز لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
نیوز ، تازہ خبر، بریکنگ نیوز لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

منگل, جون 18, 2024

آزاد کشمیر میں قربانی کے گوشت کے تنازعے پر 4 بھائی لڑ پڑے، ایک جاں بحق

آزاد کشمیر میں قربانی کے گوشت کے تنازعے پر 4 بھائی لڑ پڑے، ایک جاں بحق



مظفر آباد (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر میں مظفرآباد کے علاقے شوائی میں قربانی کے گوشت کے تنازعے پر 4 حقیقی بھائی آپس میں لڑ پڑے جبکہ ایک بھائی نے چھری کے وار سے والد اور بھائی کو زخمی کردیا جبکہ دوسرے بھائی نے ریوالور سے گولی مار کر بھائی کو قتل کر دیا،  پولیس نے مبینہ قاتل کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔


آج نیوز کے مطابق مظفرآباد شہر کے علاقہ شوائی میں قربانی کے گوشت کے معمولی تنازعے پر 4 بھائیوں کے درمیان ہونے والی معمول تلخ کلامی خونی تصادم میں بدل گئی۔پولیس کے مطابق مقتول نواز نے چھریوں کے وار کرکے اپنے والد اور چھوٹے بھائی اسد کو زخمی کردیا اور فائرنگ کرنے کے لیے پستول نکالا تو چھوٹے بھائی اسد نے مقتول نواز سے پستول چھین کر فائر کردیا، اسد کی مبینہ فائرنگ سے نواز گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

جمعرات, دسمبر 28, 2023

آسٹریلیا کی 30 خواتین کا اکٹھے قبول اسلام سبحان اللہ

 حیران کن طور پر آسٹریلیا کی 30 خواتین نے اسلام قبول کر لیا۔



غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر فلسطینویں کے عزم و حوصلہ اور ثابت قدمی سے متاثر ہو کر آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں 30 خواتینوں نے مبینہ طور پر اسلام قبول کرلیا۔

 اسلام قبول کرنے کی روح پرور تقریب میلبرن میں واقع میڈو ہائٹس مسجد میں منعقد کی گئی۔

ترکی میڈیا کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی۔ ویڈیو میں عبایا میں ملبوس خواتین کو باری باری مبلغ کی مدد سے کلمہِ شہادت پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسلام قبول کرنے والی خواتین نے بعد ازاں اپنے تاثرات بھی میڈیا سے شئیر کیے۔

نو مسلم جیکولین ریٹزاک کا کہنا تھا کہ 'میں نے دو ہفتے قبل اسلام قبول کیا ہے جس پر بے حد خوشی محسوس کررہی ہوں ۔ بہت سکون ملا ہے ۔'

جیکولین ریٹزاک نے اپنا مذہب تبدیل کرنے کی وجہ بھی بتائی کہ ایسا انہوں نے غزہ کےحالات دیکھ کر کیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی خواہش بھی بتائی کہ وہ اسلام اور اللہ کے قریب ہونا چاہتی ہیں۔

اسلام سے سرشار ہونے والی وہاں موجود دوسری خواتین کرسٹین کرنوگوناک نے اسلام میں ایک خدا کے تصور سے اپنے گہرے تعلق کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ فلسطینیوں کی جدوجہد ان کے دلوں کو چھو گئی جس کے باعث انہوں نے اسلام قبول کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین کے مسائل انہیں روزانہ کی بنیاد پر رلاتے ہیں۔


۔

بدھ, دسمبر 27, 2023

ٹریفک لائسنس فیس میں بےتحاشہ اضافہ

‏بریکنگ نیوز🚨



لاہور:پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ۔۔۔

لرنر لائسنس،ڈرائیونگ لائسنس اور رینیوئل آف لائسنس کی فیسوں میں اضافہ


ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں 1000فیصدتک کا اضافہ کیا گیا

 لائسنس کی فیسیں 5سال کی بجائے ہر سال وصول ہو گی

لرنر لائسنس کی 5سال کیلئے فیس60روپے مقرر تھی

حکومت نے ہرسال 500روپے لرنرفیس مقرر کر دی

موٹرسائیکل لائسنس کی 5سالہ فیس 550روپے مقرر تھی

شہریوں سے لائسنس کیلئے ہر سال 500روپے وصول کیا جائےگا

موٹرسائیکل رکشہ کی 5سالہ فیس550روپے مقرر،اب ہر سال500روپے مقرر

موٹرکاروجیپ کے لائسنس کی 5سالہ فیس950،اب 1800روپے ہر سال وصول ہو گا

لائٹ ٹرانسپورٹ کی 5سالہ فیس950تھی،اب ہر سال2000وصول ہو گا

ہیوی ٹرانسپورٹ کی5 سالہ فیس450تھی،اب ہرسال2000روپے دینا ہوگا

ٹریکٹرلائسنس کی 5سالہ فیس 450تھی اب ہر سال1000وصول کیا جائے گا

کمرشل ٹریکٹر کی5سالہ 450تھی اب ہر سال 1500روپے دینا ہو گا

پبلک سروس وہیکل کی 5سالہ فیس 450مقرر تھی، اب ہرسال1500دینا ہو گا

باقی کیٹگریز کی ڈرائیونگ لائسنس فیس100روپے سے بڑھا کر1000کر دی گئی

ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں 20سال بعد بڑا اضافہ کیا گیا

یکم جنوری سے پنجاب بھر سے نئی فیسوں کا اطلاق ہو جائے گا،ٹریفک پولیس حکام

اتوار, مئی 03, 2020

نبی کریم صلی الله عليه وسلم کے فرمان کی روشنی میں خوشخبری سنا دی گئی۔

سبحان اللہ اسلام ایک سچا دین۔
نبی کریم صلی الله عليه وسلم نے 1400 سال پہلے  ہی بتا دیا کہ ایسی بیماری آئے گی ۔
سبحان اللہ دنیا کو خوشخبری سنا دی گئی آج کا جاوید چودھری کا ایمان افروز کالم پڑھیں۔

اتوار, اپریل 26, 2020

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹر کرونا سے انتقال کر گئے بریکنگ نیوز ۔


پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹر کرونا سے انتقال کر گئے ۔
ڈاکٹر پروفیسر محمد جاوید کو ایک ہفتہ پہلے کرونا ہوا تھا جس پر انکو حالت خراب ہونے پر وینٹی کار پر رکھا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ڈاکٹر پروفیسر محمد جاوید کرونا مریضوں کا علاج کر رہے تھے۔
حکومت نے انکا نام سول بھی ایوارڈ کے لئے نامزد کر دیا ہے۔
ڈاکٹر پروفیسر محمد جاوید ایک انتہائی ملنسار اور مہربان شخص تھے۔
اس سے پہلے بھی پشاور میں دو ڈاکٹر کرونا کا شکار ہوچکےہین ۔

بدھ, اپریل 01, 2020

کرونا وائرس کے زمین اور انسانیت پر حیران کر احسانات


کرونا وائرس جہاں دنیا کے لیے خوف اور خطرے کی علامت بنا وہیں پر اس کے کچھ ایسے فواۂد سامنے آءے ہیں جو بہت ہی حیران کن اور دلچسپ ہیں۔
خدا کی ذات نے انسانیت کے لئے اسے فائدہ مند بنا دیا پڑھیے اور عش عش کریں ۔
1. کرونا نےانسان کودوبارہ اس کی انسانیت کی طرف ،اس کےخالق کی طرف اور اس کےاخلاق کی طرف متوجہ کیاہے۔

2. اس نے پوری دنیا میں تمام عیش وطرب کے مراکز بند کردیے ہیں ۔سینما گھر، نائٹ کلب، رقص گاہیں، شراب خانے،جواخانے اور جنسی بے راہ روی کےمراکز بند ہیں بلکہ سودکی شرح بھی کم کردی گئی ہے ۔

3. اس نےخاندانوں کوایک طویل جدائی کے بعد ان کے گھروں میں دوبارہ اکٹھا کیا ہے۔

4. اس نے اجنبی مرد اور عورت کو ایک دوسرے کو بوسا دینے سے بھی روکا۔

5. اس نے عالمی ادارہ صحت کواس بات کے اعتراف پر مجبور کیا کہ شراب پینا تباہی ہے، لہذااس سے اجتناب کیاجائے۔

6. اس نے صحت کے تمام اداروں کویہ بات کہنے پر مجبور کیا کہ درندے، شکاری پرندے، خون، مردار اور مریض جانور صحت کے لیے تباہ کن ہیں۔

7. اس نے انسان کوسکھایا کہ چھینکنے کا طریقہ کیا ہے،صفائی کس طرح کی جاتی ہے جوہمیں ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے1450 سال پہلے بتایا ہے۔

8. اس نےفوجی بجٹ کا ایک تہائی حصہ صحت کی طرف منتقل کیاہے۔

9. اس نے دونوں جنسوں کے اختلاط کومذموم قراردیاہے۔

10. اس نےدنیا کے بعض بڑے ممالک کے حکمرانوں کوبتادیا کہ لوگوں کوگھروں میں پابند کرنے، جبری بٹھانے اور ان کی آزادی چھین لینےکا معنی کیا ہوتے ہیں۔

11. اس نے لوگوں کو اللہ سے دعا مانگنے ، زاری کرنے اوراستغفار کرنے پر مجبور اور منکرات اورگناہ چھوڑنے پر آمادہ کیاہے۔

12. اس نے متکبرین کے کبر وغرور کا سر پھوڑدیا اور انہیں عام انسانوں کی طرح لباس پہنایا۔

13. اس نے دنیامیں کارخانوں کی زہریلی گیس اوردیگر آلودگیوں کو کم کرنے کی طرف متوجہ کیا جن آلودگیوں نے باغات، جنگلات، دریا اور سمندروں کوگندہ کیا ہے۔

14. اس نے ٹیکنالوجی کو رب ماننے والوں کودوبارہ حقیقی رب کی طرف متوجہ کیاہے۔

15. اس نے حکمرانوں کوجیلوں اورقیدیوں کی حالت ٹھیک کرنے پرآمادہ کیاہے۔

16. اورسب سے بڑا کارنامہ اس کا یہ ہے کہ اس نے انسانوں کو اللہ کی وحدانیت کی طرف متوجہ کیا اور شرک اورغیراللہ سے مددمانگنے سے منع کیا ہے۔

آج عملی طورپریہ بات واضح ہوگئی کہ کس طرح بظاہر ایک وائرس لیکن حقیقت میں اللہ کا ایک سپاہی انسانیت کے لیے شر کے بجائے خیر کاباعث بن گیا۔
تواے لوگو! کرونا وائرس پرلعنت مت بھیجو ! یہ تمہارے خیر کے لیے آیا ہے کہ اب ا نسانیت اس طرح نہ ہوگی جس طرح پہلے تھی۔۔

ہمیں نقاب کرنا آگیا، ہمیں وضو کا طریقہ آگیا، ہمیں صفائی کی سمجھ آگئی، نامحرم سے سلام نہیں کرنا ہمیں پتا چل گیا، شادی ہال بند ، سادگی سے شادی عقل میں آگیا، کولڈ ڈرنک، آئس شراب،جنک فوڈ، فضول خرچی سے بچنا وغیرہ وغیرہ سب سمجھ آگیا ،
واہ رے کرونا.... جو علماء دین چیخ چیخ کے سمجھاتے رہے سمجھ نہ آیا ،
قربان جاوں کرونا
تونے کتنی جلدی اسلام سمجھا دیا 

جمعہ, مارچ 27, 2020

کرونا سے بچاؤ کی ضروری ہدایات اور احتیاط پر عمل کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے۔


”چندنہایت ضروری باتیں“  
١. ہر ممکن کوشش کریں کہ گھر سے باہر نہ نکلیں۔
٢. صابن کے ساتھ بار بار ہاتھ منہ دھوتے رہیں۔
٣. نزلے زکام خشک کھانسی یا بخار کی صورت میں خود کو دوسرے گھر والوں سے بالکل الگ کرلیں۔
٤. مسلسل سانس میں  دشواری تھکن اور بخار کی صورت میں مستند ڈاکٹر سے فوری رابطہ کریں۔
٥. کسی دوسرے شخص میں کورونا کی تصدیق ہوجانے کی صورت میں طنز وطعنہ زنی مت کریں۔
٦. کورونا سے متاثرہ شخص و خاندان کو حوصلہ دیں۔
٧.سوشل میڈیا یا کسی بھی فورم پر کورونا سے متاثرین کا مذاق ہرگز نہ اڑا۶یں اور نہ ہی نفرت کا مظاہرہ کریں کیونکہ ایسا کسی کے ساتھ سے بھی ہو سکتا ہے۔
٨. احتیاط کریں اور موذی وبا۶ کے ٹلنےکی دعا کرتے رہیں۔
٩. متاژرین کی صحتمندی کی دعا کریں۔
”کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے“

زیادہ پڑھی جانے والی پوسٹس