knowledge لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
knowledge لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعرات, جنوری 03, 2019

Hazrat Ibraheem Aleh hisslam


#حضرت ابراہیم علیہ السلام سے متعلق چیزیں :

سوال : جس وقت حضرت ابراہیم( علیہ السلام )کو نار نمرود میں ڈالا گیا اس وقت آپ( علیہ السلام )کی عمر شریف کتنی تھی -

جواب :حضرت ابراہیم( علیہ السلام )اس وقت سولہ سال کے تھے اور بعض نے کہا ہے کہ چھبیس سال کے تھے -( صاوی ج٣ ص١٢ پ ١٧ )

سوال : حضرت ابراہیم( علیہ السلام )کو جس آگ میں ڈالا گیا اس کے لیے کتنے دنوں تک لکڑیاں جمع کی گئی تھیں اور کتنے دنوں تک دہکایا گیا تھا -

جواب : ایک مہینہ تک لکڑیاں جمع کی گئی تھیں اور سات دن تک آگ کو دہکایا گیا تھا -( صاوی ص٨٢ )

سوال : حضرت ابراہیم( علیہ السلام )آگ میں کتنے دن تک رہے -

جواب :سات دن بعض نے چالیس دن اور بعض نے پچاس دن کہا ہے -( صاوی ص٨٢ )

سوال : حضرت ابراہیم( علیہ السلام )کو آگ میں کیا لباس پہنایا گیا کس نے پہنایا اور کہاں سے آیا -

جواب : ریشمی قمیص تھی جو حضرت جبرئیل علیہ السلام نے پہنائی تھی اور یہ جنت کا لباس تھا -( صاوی ٣ ص٨٢ )

سوال : حضرت ابراہیم( علیہ السلام )کو آگ میں کس چیز میں بٹھا کر ڈالا گیا وہ آلہ کس نے سکھلایا تھا -

جواب : حضرت ابراہیم( علیہ السلام )کو آگ میں گوپیہ میں بٹھا کر ڈالا گیا اور یہ عمل شیطان نے سکھایا تھا اس لیے کہ جب قوم نمرود نے ابراہیم( علیہ السلام )کو ایک مکان میں بند کر دیا اور پھر آگ میں ڈالنے کے لیے باہر لائے تو ان کی سمجھ میں یہ بات نہ آسکی کہ ابراہیم( علیہ السلام کو کس طرح آگ میں ڈالا جائے کیونکہ آگ کی شدت کی وجہ سے آگ کے قریب آنا دشوار تھا اسی وقت شیطان آیا اور اس نے گوپیہ بنانا سکھایا -( صاوی ص٨٢ )

سوال : اس مکان کی اونچائی اور چوڑائی کتنی تھی جس میں آگ جلا کر ابراہیم( علیہ السلام )کو ڈالا گیا -

جواب :اونچائی تیس ہاتھ اور چوڑائی بیس ہاتھ تھی -( حاشیہ جلالین ص٣٧٧ )

سوال : وہ کونسے نبی ہیں جنہوں نے دو ہجرتیں کی جب کہ تمام انبیاء( کرام علیہم السلام )نے صرف ایک ہجرت کی -

جواب :وہ حضرت ابراہیم( علیہ السلام )ہیں پہلی ہجرت آپ( علیہ السلام )نے کوثی سے کی جو کہ ملک عراق کے شہر بابل کا ایک قصبہ ہے کوفہ کی طرف، اور دوسری ہجرت کوفہ سے ملک شام کی طرف( کشاف )بعض نے کہا ہے کہ پہلی ہجرت فلسطین کی طرف اور دوسری مصر کی طرف کی تھی -( قصص القرآن ج١ ص٣١٠ )

سوال : حضرت ابراہیم( علیہ السلام )سے ایجاد ہونے والی چیزیں کون کون سی ہیں -

(١) سب سے پہلے اللہ اکبر حضرت ابراہیم( علیہ السلام )نے کہا -( بغیته الظمان )
(٢) سب سے پہلے جمعہ کے لیے غسل حضرت ابراہیم( علیہ السلام )نے دیا -( محاضرہ ص٥٨ بحوالہ بغيته الظمان ص٢٣ )
(٣) سب سے پہلے منبر پر خطبہ حضرت ابراہیم( علیہ السلام )نے دیا -( محاضرہ ص١٤٣ بحوالہ بغیته الظمان )
(٤) سب سے پہلے کلی و مسواک حضرت ابراہیم( علیہ السلام )نے کی اور بعض نے کہا ہے کہ سب سے پہلے مسواک کرنے والے حضرت موسی علیہ السلام ہیں -( قصص الانبياء بحوالہ بغيته الظمان )
(٥) سب سے پہلے ناک میں پانی حضرت ابراہیم( علیہ السلام )نے ڈالا -( محاضرہ بحوالہ بغیته الظمان )
(٦) سب سے پہلے حضرت ابراہیم( علیہ السلام )نے ناخن تراشے -(محاضرہ بحوالہ بغیته الظمان )
(٧) سب سے پہلے مونچھیں اور
(٨) بغل کے بال حضرت ابراہیم( علیہ السلام )نے کاٹے( محاضرہ ص٥٨ )
(٩) انبیاء( کرام علیہم السلام )میں سب سے پہلے داڑھی سفید ہوئی -( محاضرہ ص٥٨ )
(١٠) سب سے پہلے زیر ناف کے بال حضرت ابراہیم( علیہ السلام )نے کاٹے( بغیته الظمان )
(١١) سب سے پہلے مہندی کا خضاب حضرت ابراہیم( علیہ السلام )نے کیا -( محاضرہ ص٩ )
(١٢) انبیاء(کرام علیہم السلام )میں سب سے پہلے حضرت ابراہیم( علیہ السلام )نے بسولہ سے اپنی ختنہ کی -( قصص الأنبياء ص٦٨ )
(١٣) سب سے پہلے پانی سے استنجاء حضرت ابراہیم( علیہ السلام )کیا -( محاضرہ ص٥٨ بحوالہ بغیته الظمان )
(١٤) سب سے پہلے مہمان نوازی اور مال غنیمت راہ خدا میں خرچ حضرت ابراہیم( علیہ السلام )نے کیا -( کامل العدی و محاضرہ ص٥٧ بغیته الظمان )

سوال : کس نبی نے امت محمدیہ( صلی اللہ علیہ وسلم )کو سلام کہلوایا -

جواب : جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم معراج تشریف لے گئے اور رخصت ہونے لگے تو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے امت محمدیہ( صلی اللہ علیہ وسلم )کو سلام کہلوایا تھا -( مشکوٰة ٢ ص٢٠٢ ) جاری

زیادہ پڑھی جانے والی پوسٹس