اردو آ رٹیکل لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
اردو آ رٹیکل لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

منگل, جنوری 09, 2024

عورت کی سچی محبت کی نشانی : اگر عورت یہ دو کام کرتی ہے تو وہ آپ سے سچی محبت کرتی ہے.

  عورت کی سچی محبت کی نشانی : اگر عورت یہ دو کام کرتی ہے تو وہ آپ سے سچی محبت کرتی ہے.



جو بیوی شوہر کے لئے سجنا سنورنا بند کر دے اسے شوہر کے دیر سے گھر آنے پر شکایت نہیں ہونی چاہئے۔ خیال رکھیں ! یہ زندگی دو دفعہ آپ کو ایک ” مخلص عورت” سے نہیں نوازے گی۔تکلیف کی انتہا تب ہوتی ہے جب آپ اس انسان کے لئے کچھ نہ رہیں جس کے لئے آپ سب کچھ رہے ہوں

۔جب جب ہم محبت کا ناپ تول کرنے لگتے ہیں ، یا اس کے درجے مقرر کرنے لگتے ہیں تب تب محبت ہاتھوں نکلنے لگ جاتی ہے اور ایک دن ہم محبت سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔خود کو ، خود ہی خوش رکھنے کی کوشش کیا کریں، ایروں غیروں کے سہارے پر رہیں گے تووہ آپ کے پاس بچی کھچی خوشی بھی نہیں چھوڑیں گے۔لوگ ہمیشہ اپنی مرضی کے مطابق سوچتے ہیں اس لئے وضاحتیں دینے کا کوئی فائدہ نہیں۔دنیا میں بولی جانے والی زبانوں میں سب سے میٹھی زبان مطلب کی زبان ہے۔عورت کے پاس یہ صلاحیت ہے

کہ وہ حالات کے تقاضے کے مطابق وہ اپنے والدین کا بیٹا بھی بن سکتی ہے اور اپنی اولاد کا باپ بھی ۔ اگر عورت یہ دو کام کرتی ہے تووہ آپ سے سچی محبت کرتی ہے ۔ پہلی نشانی یہ کہ وہ آپ سے ہمیشہ ٹائم مانگے گی اور آپ کے ٹائم نہ دینے پر ناراض ہو گی۔دوسری نشانی یہ کہ وہ آپ کے ذرہ سے ناراض ہو نے پر ڈر جائے گی اور آپ کو منانے لگ جائے گی۔جب ایک مرد دوسری چیزوں میں دلچسپی لیتے ہوئے اپنا وقت کسی اور جگہ صرف کرنے لگے اور اپنی زندگی کی ساتھی کو یکسر نظر انداز کرنے لگے۔ ہم سب ہی کسی نہ کسی کی توجہ چاہتے ہیں

اور یہ سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ مردوں اور عورتوں کو اسی قسم کی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔جب عورت یہ محسوس کرتی ہے کہ اس کا جیون ساتھی اس کو توجہ نہیں دے رہا اور اس کی توجہ کسی اور جانب مبذول ہے خاص کر جب عورت یہ محسوس کرتی ہے کہ وہ مرد کی زندگی میں سب سے اہم ہے، ایسے میں جب اسے کسی اور جانب سے توجہ ملے تو کوئی شخص اس کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہو تو وہ اس کی توجہ اس جانب مبذول ہو جاتی ہے۔ لڑائی اور اختلافات ہر رشتے کا ناگزیر جز ہے تاہم یہ ضروری ہے کہ دونوں کچھ بنیادی اصولوں پر متفق ہوں

اور اپنی غلطی کو ہمیشہ تسلیم کرنے کے لیے تیار ہوں۔ایسے لوگ جو اپنی غلطی تسلیم نہیں کریں گے تو عورتوں کے دل میں ان کے لیے نفرت پیدا ہونے کے امکان زیادہ ہیں۔ لڑائی ہمیشہ جیتنے کے لیے نہیں ہوتی اور جب آپ غلطی پر ہوں تو کس طرح معاملات کو ٹھیک کرنا ہے یہ آپ کہ ذمہ داری بنتی ہے۔کسی بھی شخص کے لیے اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہو جاتی ہے جب وہ اپنے خاندان، اپنے دوستوں اور عورت کے درمیان پھنس جاتا ہے۔ کوئی بھی شخص مشکل صورتحال میں عورت کے ساتھ کھڑا رہتا ہے اور عورت یہ محسوس کرتی ہے کہ یہ مرد اس کی پروا رکھتا ہے

اور اس کے لیے دوسروں کے سامنے کھڑا ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر ایسا نہ ہو تو عورت کے دل میں اس کے محبت کم ہو جاتی ہے۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

جمعرات, دسمبر 28, 2023

آسٹریلیا کی 30 خواتین کا اکٹھے قبول اسلام سبحان اللہ

 حیران کن طور پر آسٹریلیا کی 30 خواتین نے اسلام قبول کر لیا۔



غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر فلسطینویں کے عزم و حوصلہ اور ثابت قدمی سے متاثر ہو کر آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں 30 خواتینوں نے مبینہ طور پر اسلام قبول کرلیا۔

 اسلام قبول کرنے کی روح پرور تقریب میلبرن میں واقع میڈو ہائٹس مسجد میں منعقد کی گئی۔

ترکی میڈیا کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی۔ ویڈیو میں عبایا میں ملبوس خواتین کو باری باری مبلغ کی مدد سے کلمہِ شہادت پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسلام قبول کرنے والی خواتین نے بعد ازاں اپنے تاثرات بھی میڈیا سے شئیر کیے۔

نو مسلم جیکولین ریٹزاک کا کہنا تھا کہ 'میں نے دو ہفتے قبل اسلام قبول کیا ہے جس پر بے حد خوشی محسوس کررہی ہوں ۔ بہت سکون ملا ہے ۔'

جیکولین ریٹزاک نے اپنا مذہب تبدیل کرنے کی وجہ بھی بتائی کہ ایسا انہوں نے غزہ کےحالات دیکھ کر کیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی خواہش بھی بتائی کہ وہ اسلام اور اللہ کے قریب ہونا چاہتی ہیں۔

اسلام سے سرشار ہونے والی وہاں موجود دوسری خواتین کرسٹین کرنوگوناک نے اسلام میں ایک خدا کے تصور سے اپنے گہرے تعلق کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ فلسطینیوں کی جدوجہد ان کے دلوں کو چھو گئی جس کے باعث انہوں نے اسلام قبول کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین کے مسائل انہیں روزانہ کی بنیاد پر رلاتے ہیں۔


۔

بدھ, دسمبر 27, 2023

فتنہ قادیانیت کی اک خطرناک سازش

 *فتنہ قادیانیت کی  ایک بدترین سازش*۔۔۔۔۔



آ ج حسب معمول چھٹی جماعت میں پڑھائی کے دوران ایک بچے کے سکول بیگ پر نظر پڑی جس پر ربوہ (قادیانیوں کی مذہبی درسگاہ)کا مونوگرام بنا ہوا تھا اس کے ساتھ ہی islamhouse.com کا ویب سائٹ کا ایڈریس دیا گیا تھا جسے ہماری نئ نسل اسلامی ویب سائٹ سمجھ کر سرچ کر کے گمراہ ہو سکتی ہے.... لہذا ہر خاص و عام اور خصوصا اساتذہ کرام اور والدین سے درخواست ہے کہ اس طرح کے تشہیری مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور طلباء کو عقیدہ ختم نبوت کا درس دیں اور فتنہ قادیانیت سے آ گاہ کریں۔


منقول.۔۔۔۔۔

جمعہ, دسمبر 22, 2023

الف تا ے مدحت رسول صلی اللہ علیہ وسلم

 الف۔ نے کہا  ۔اللہ کا رسول آرہا ہے

ب۔   نے کہا   ۔ بانی اسلام آرہا ہے

ت۔   نے کہا ۔۔۔تاجدار مدینہ آرہا ہے

ث۔   نے کہا ۔۔۔ثروت والا آرہا ہے

ج۔   نے کہا ۔۔جلیل القدر آرہا ہے

ح۔   نے کہا ۔۔حبیب خدا آرہا ہے

خ۔   نے کہا ۔۔۔خاتم النبیین آرہا ہے

د    نے کہا۔  دو جہاں کا والی آرہا ہے

ذ۔    نے کہا   ۔ذالک الکتاب کہنے والا آرہا ہے

ر۔    نے کہا ۔۔۔رحمت للعالمین آرہا ہے

ز۔    نے کہا ۔۔۔زمانے کا امام آرہا ہے

س ۔نے کہا ساقی کوثر آرہا ہے

ش ۔نے کہا شافع محشر آرہا ہے

ص ۔نے کہا صادق و امین آرہا ہے

ض ۔نے کہا ضعیفوں کا ماوی آرہا ہے

ط  ۔نے کہا طاہر ومطہر آرہا ہے

ظ  ۔نے کہا ظلم کو مٹانے والا آرہا ہے

ع  ۔نے کہا عرب کا تاجدار آرہا ہے

غ  ۔نے کہا غریبوں کا ماوی آرہا ہے

ف ۔نے کہا فقیروں کا مولی آرہا ہے

ق۔۔ نے کہا  قرآن والا آرہا ہے

ک۔۔ نے کہا  کملی والاآرہاہے

ل۔ ۔نے کہا لوح و قلم والا آرہا ہے

م   ۔نے کہا محمؐد رسول اللہ آرہا ہے

ن ۔۔نے کہا نبیوں کا سردار آرہا ہے

و۔۔۔۔نے کہا والضحی آرہا ہے

ہ۔۔۔۔۔نے کہا ہادی برحق آرہا ہے

اور 

ی۔۔ پکار اُٹھا یکتا اور انوکھی شان والا آرہا ہے

اتوار, مئی 17, 2020

بدگمانی نفرتوں کا آغاز شیطان کا پہلا وار۔

بدگمانی سے بچو

بد گمانی سے بچو ایسے حیران کن واقعات جو آپ کی زندگی بدل دیں۔
دو سال قبل جب میں نے ایک کمپنی میں ملازمت کی تو وہاں کم و بیش سب ہی خوش مزاج لوگ تھے۔ مگر ایک انگریز نوجوان ایسا بھی تھا جو اکثر میری بات کا جواب نہیں دیتا، میں اسے آواز دیتا تو بعض اوقات وہ میری طرف دیکھنا بھی گوارا نہ کرتا اور کبھی میں مذاق کرتا تو مسکراتا تک نہیں۔ میرے دل میں یہ بات آگئی کہ کیسا بدمزاج آدمی ہے ، شاید اپنی گوری چمڑی پر نازاں ہے ..... یہاں تک کہ ایک سال یوں ہی گزر گیا ، پھر ایک روز اس نے کسی بات کے دوران مجھے بتایا کہ وہ سماعت سے جزوی طور پر محروم ہے، اسلئے اکثر لوگوں کی باتیں سن نہیں پاتا، مجھ پر گھڑوں پانی پڑ گیا کہ میں کیسے اس سے اتنا عرصہ بدگمان رہا !
.میرے گھر سے قریبی علاقے میں ایک شخص مجھے اکثر نظر آتا ، وہ ڈبل روٹی یا چپس کھاتا تو کافی سارا کونے میں پھینک دیتا۔ میں سوچنے لگا کہ کیسا ناشکرا ہے، رزق کی بے حرمتی کرتا ہے، اسے ضائع کردیتا ہے ، اگر نہیں کھانا ہوتا تو تھوڑا لیا کرے، یہی سوچتے ایک روز اس سے آنکھیں چار ہوئی تو اس نے مسکرا کر چمکتی آنکھوں کے ساتھ کہا کہ 'بھائی یہ دیکھو ، یہ میں کیڑوں کو کھانا ڈالتا ہوں ، انہیں کیسے رزق دیتا ہے' .. میں ٹھٹھک کر رک گیا ، میں جسے ناشکرا سمجھتا تھا، وہ تو کئی ناتواں مخلوق کو رزق دینے کا ذریعہ بنا ہوا تھا۔ ندامت سے میرا سر جھک گیا ۔
انگلینڈ میں رواج ہے کہ ہمارے دیسی لوگ اپنا نام بدل کر انگریزو جیسا بنا لیتے ہیں ۔ جیسے جمشید بدل کر 'جم' بن جاتا ہے یا تیمور بدل کر ' ٹم ' رہ جاتا ہے وغیرہ .. ایک روز اپنے دوستوں سے ملنے ایک دوسرے علاقے گیا تو وہاں دیکھا کہ سب گورے میرے ایک دوست محمد کو 'مو' کہہ کر بلا رہے ہیں۔ مجھے شدیدتکلیف ہوئی کہ کائنات کے حسین ترین نام کو بدل کر کیسا کر ڈالا ؟ صرف اسلئے کہ گوروں سے مناسبت ہوجائے؟ .. اسی خیال کو دل میں دبائے رکھا لیکن کہا نہیں۔ واپس گھر آگیا ۔ کچھ عرصہ بعد پھر ملاقات ہوئی اسی دوست سے، اس بار نہیں رہا گیا۔ میں نے کہا محمد تمہارا نام تو سب سے بلند ہے اور تم نے اسے بدل کر 'مو' کردیا ، ایسا نہ کرو ! ... میری بات سن کر اس نے جواب دیا کہ 'عظیم بھائی ، میں نے ایسا جان کر کیا ہے، جب کام پر ہوتا ہوں تو یہ لوگ غصہ یا مذاق میں مجھے گالیاں دیتے ہیں، میں نہیں چاہتا تھا کہ میرے نبی کے نام کے ساتھ کوئی نازیبا کلمہ یہ کہیں، لہٰذا میں نے اپنا نام 'مو' لکھوا دیا تاکہ یہ 'مو' کو گالی دیں ، 'محمد' کو نہیں ! ...... یہ سن کر میری حالت ایسی تھی کہ کاٹو تو لہو نہیں ، میں دہل گیا کہ اگر آج میری ملاقات نہ ہوتی اور میں اس سے یہ نہ پوچھتا تو ساری زندگی میں اپنے اس بھائی کے بارے میں بدگمانی سینے میں دبائے رکھتا۔ وہ حرکت جسکا کرنا مجھے گستاخی لگتا تھا ، وہ تو حب رسول کا اعلی نمونہ تھی ۔
میں اب جان گیا ہوں، میں اب سمجھ گیا ہوں کہ میری یہ آنکھ مجھے جو بھی دکھائے ، میں کسی کے بارے میں بدگمانی نہیں رکھوں گا ! میرے رب نے اپنی کتاب میں سچ کہا ہے کہ
.سورہ الحجرات ١٢
''اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو، گمانوں سے بہت اجتناب کیا کرو، کیونکہ بعض گمان صریح گناہ ہوتے ہیں؛ اور ٹوہ میں نہ لگو، ..."

اتوار, مئی 03, 2020

نبی کریم صلی الله عليه وسلم کے فرمان کی روشنی میں خوشخبری سنا دی گئی۔

سبحان اللہ اسلام ایک سچا دین۔
نبی کریم صلی الله عليه وسلم نے 1400 سال پہلے  ہی بتا دیا کہ ایسی بیماری آئے گی ۔
سبحان اللہ دنیا کو خوشخبری سنا دی گئی آج کا جاوید چودھری کا ایمان افروز کالم پڑھیں۔

اتوار, اپریل 26, 2020

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹر کرونا سے انتقال کر گئے بریکنگ نیوز ۔


پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹر کرونا سے انتقال کر گئے ۔
ڈاکٹر پروفیسر محمد جاوید کو ایک ہفتہ پہلے کرونا ہوا تھا جس پر انکو حالت خراب ہونے پر وینٹی کار پر رکھا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ڈاکٹر پروفیسر محمد جاوید کرونا مریضوں کا علاج کر رہے تھے۔
حکومت نے انکا نام سول بھی ایوارڈ کے لئے نامزد کر دیا ہے۔
ڈاکٹر پروفیسر محمد جاوید ایک انتہائی ملنسار اور مہربان شخص تھے۔
اس سے پہلے بھی پشاور میں دو ڈاکٹر کرونا کا شکار ہوچکےہین ۔

جمعرات, اپریل 16, 2020

قد بڑھانے کا آزمودہ ٹوٹکا آج ہی آزماۂیں


قدبڑھاناہے تو پیسہ نہیں عقل سے کام لیں
ہمارے بتائے گئے طریقے سے ساگودانہ کھائیں اور پھر کمال دیکھیں
یقین جانیں، اپنا قد دیکھ کر آپ خود حیران رہ جائیں گے

جمعہ, مارچ 27, 2020

کرونا سے بچاؤ کی ضروری ہدایات اور احتیاط پر عمل کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے۔


”چندنہایت ضروری باتیں“  
١. ہر ممکن کوشش کریں کہ گھر سے باہر نہ نکلیں۔
٢. صابن کے ساتھ بار بار ہاتھ منہ دھوتے رہیں۔
٣. نزلے زکام خشک کھانسی یا بخار کی صورت میں خود کو دوسرے گھر والوں سے بالکل الگ کرلیں۔
٤. مسلسل سانس میں  دشواری تھکن اور بخار کی صورت میں مستند ڈاکٹر سے فوری رابطہ کریں۔
٥. کسی دوسرے شخص میں کورونا کی تصدیق ہوجانے کی صورت میں طنز وطعنہ زنی مت کریں۔
٦. کورونا سے متاثرہ شخص و خاندان کو حوصلہ دیں۔
٧.سوشل میڈیا یا کسی بھی فورم پر کورونا سے متاثرین کا مذاق ہرگز نہ اڑا۶یں اور نہ ہی نفرت کا مظاہرہ کریں کیونکہ ایسا کسی کے ساتھ سے بھی ہو سکتا ہے۔
٨. احتیاط کریں اور موذی وبا۶ کے ٹلنےکی دعا کرتے رہیں۔
٩. متاژرین کی صحتمندی کی دعا کریں۔
”کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے“

زیادہ پڑھی جانے والی پوسٹس