حیران کن طور پر آسٹریلیا کی 30 خواتین نے اسلام قبول کر لیا۔
غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر فلسطینویں کے عزم و حوصلہ اور ثابت قدمی سے متاثر ہو کر آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں 30 خواتینوں نے مبینہ طور پر اسلام قبول کرلیا۔
اسلام قبول کرنے کی روح پرور تقریب میلبرن میں واقع میڈو ہائٹس مسجد میں منعقد کی گئی۔
ترکی میڈیا کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی۔ ویڈیو میں عبایا میں ملبوس خواتین کو باری باری مبلغ کی مدد سے کلمہِ شہادت پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اسلام قبول کرنے والی خواتین نے بعد ازاں اپنے تاثرات بھی میڈیا سے شئیر کیے۔
نو مسلم جیکولین ریٹزاک کا کہنا تھا کہ 'میں نے دو ہفتے قبل اسلام قبول کیا ہے جس پر بے حد خوشی محسوس کررہی ہوں ۔ بہت سکون ملا ہے ۔'
جیکولین ریٹزاک نے اپنا مذہب تبدیل کرنے کی وجہ بھی بتائی کہ ایسا انہوں نے غزہ کےحالات دیکھ کر کیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی خواہش بھی بتائی کہ وہ اسلام اور اللہ کے قریب ہونا چاہتی ہیں۔
اسلام سے سرشار ہونے والی وہاں موجود دوسری خواتین کرسٹین کرنوگوناک نے اسلام میں ایک خدا کے تصور سے اپنے گہرے تعلق کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ فلسطینیوں کی جدوجہد ان کے دلوں کو چھو گئی جس کے باعث انہوں نے اسلام قبول کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین کے مسائل انہیں روزانہ کی بنیاد پر رلاتے ہیں۔
۔

