health لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
health لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

بدھ, جنوری 10, 2024

موسم سرما میں وٹامن ڈی کی کمی کیسے پوری کریں

موسم سرما اور وٹامن ڈی کی کمی ۔۔۔



تحریر : ڈاکٹر ایم اسلم سلیم 

موسم سرما میں سورج نکلنے کے کم سے کم دورانیے کے دنوں میں وٹامن ڈی کی کمی کا اثر جسم پر ہو سکتا ہے. وٹامن ڈی ہمارے جسم کے لئے بہت اہم ہوتا ہے کیونکہ یہ ۔۔۔ کولیسٹرول کو کنٹرول، ہڈیوں کی مضبوطی، امیون سسٹم کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ دل کی صحت کے لئے بھی ضروری ہوتا ہے.


وٹامن ڈی کی کمی کے کچھ عمومی اثرات :


1) جسم میں کمزوری اور تھکاوٹ

2) امیون سسٹم کی کمزوری جو آئے روز کسی نہ طرح صحت کی خرابی کا باعث بن سکتی ہے ۔

3) وٹامن ڈی کی کمی ہڈیوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے اور ان کو کمزور کر سکتی ہے

4) وٹامن ڈی کی کمی سے انتہائی تھکاوٹ ، اونگھما ،عدم توجہ اور دل کی دھڑکن کا بڑھ جانے جیسی علامات پیدا ہو سکتی ہیں۔

5) وٹامن ڈی کی کمی سے جوڑ متاثر ہوکر کمزور ہوسکتے ہیں اور اور ان میں درد اور ہڈیوں کے ٹوٹنے کا رحجان زیادہ ہو سکتا ہے۔


وٹامن ڈی کی کمی کو دور کرنے کیلئے مفید تجاویز ۔۔


دھند یا پھر شدید سردی کے موسم میں کبھی نہ کبھی سورج نکل آتا ہے اس دن وقت ضائع کیے بغیر کم از کم پانچ 15 منٹ کے لیے سورج کی شعائیں ضرور لیں۔

ہماری روز مرہ زندگی میں بہت سی ایسی غذائیں ہیں جن میں وٹامن ڈی کی مناسب مقدار پائی جاتی ہے مثلاً مچھلی ، چکن ، انڈے بہترین ثابت ہوتے ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ ان غذاؤں میں بھی وٹامن ڈی مناسب مقدار میں موجود ہوتا ہے جیسے اورنج جوس ، دودھ ، دہی وغیرہ ۔ ڈاکٹر کے تجویز کردہ وٹامن ڈی پر مشتمل سپلیمنٹ بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

جمعرات, مئی 07, 2020

رنگ گورا کرنے کا آسان گھریلوٹوٹکا جو چہرہ ہی نہیں بلکہ پورا جسم گورا کرے۔

رنگ گورا کرنے کا گھریلو ٹوٹکا

لوگ رنگ گورا کرنے کے لئے کیا کیا جتن کرتےہیں اور کئی طرح کی کریمیں اور ہربلز استعمال کرتے ہیں مگر پھر بھی نتائج نہیں آتے۔

بلکہ کئی بار تو ایسا ہوتا ہے کی انکی جلد پہلے سے بھی خراب ہو جاتی ہے یا انفیکشن ہو جاتی ہے ۔ مگر آج ہم ایسا قدرتی ٹوٹکا شئیر کریں گے جس کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہے بلکہ اس کے نتائج آپ کو حیران کر دیں گے۔


آج کا قدرتی ٹوٹکا صرف چہرہ ہی نہیں بلکہ آپکا پورا جسم گورا کر دے گا۔ اسے ستعمال کے بعد آپ ضرور لوگوں کو بھی یہ راز بتائیں گے۔

تو حاضر ہے آج کا بہترین رنگ گورا کرنے کا ٹوٹکا۔

چقندر 2 عدد۔

سیب 3 عدد۔

دونوں کا چھلکا اتار کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں اب دونوں کے ٹکڑے بلینڈرمیں ڈال کر انکا جوس نکال لیں۔ اس جوس کو کیس شیسشے کی بوتل میں محفوظ کر لیں۔

اب یہ جوس روزانہ دن کے 11 بجے ستعمال کریں صرف ایک چائے کے کپ کے برابر جوس پینا ہے۔ آپ دیکھیں گے کیو صرف تین ماہ کے استعمال سے آپکا صرف چہرہ ہی نہیں بلکہ پوری رنگت سفید ہو گئی ہے۔

اور آپ کا رنگ گورا ہو چکا ہے۔ بس ایک کام کرنا ہے یہ مفت نسخہ آگے شئر ضرور کریں۔ شکریہ۔

اگر فائدہ نہ ہو تو پریشان نہ ہوں رنگت اللہ تعالی کی بنائی ہوئی ہے اپنے کردار اور اخلاق کو بہتر بنائیں لوگ آپ کو پسند کریں گے۔ آپ نے دیکھا ہو گا اکثر ہیرو گندمی یا پکی رنگت کے ہوتے ہیں مگر دنیا انکو بہت پسند کرتی ہے۔

 

 


پیر, اپریل 20, 2020

گڑ کے ایسے جسمانی فوائد کہ آپ حیران رہ جائیں ۔


گڑ کھائیں اور زندگی خوبصورت بنائیں ایسے فوائد آپ 
حیران رہ جاۂین ۔

کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ ایسا فائدہ بھی ہو گا۔
پورا آرٹیکل پڑھیں اور ز دگی خوشگوار بناۂیں۔

جمعرات, اپریل 16, 2020

قد بڑھانے کا آزمودہ ٹوٹکا آج ہی آزماۂیں


قدبڑھاناہے تو پیسہ نہیں عقل سے کام لیں
ہمارے بتائے گئے طریقے سے ساگودانہ کھائیں اور پھر کمال دیکھیں
یقین جانیں، اپنا قد دیکھ کر آپ خود حیران رہ جائیں گے

بدھ, اپریل 15, 2020

لاک ڈاؤن میں یہ چٹنی گھر پر بنائیں اور موٹاپا ختم کریں۔


کیا آپ موٹاپے سے پریشان ہیں تو لیجئے یہ مسئلہ ختم آپ یہ چٹنی بنائیں اور کھانے کے ساتھ استعمال کریں اور دیکھیں آپ کے موٹاپے کے ساتھ ساتھ اور بہت سےمسائل حل ہو جائیں گے مثلا بد ہضمی سینے کی جلن ، منہ کی بدبو اور بہت سے معدے کے مسائل ختم ہو جائیں گے۔
بنانے کا طریقہ ذیل ہے۔
سبز دھنیہ، پودینہ، ادرک، لیموں اور ہری مرچیں ان سب کو اچھی طرح دھو لیں اور اچھی طرح صاف کر لیں پھر ان سب کا مکسربنا لیں اس کے لئے گرائند مشین بھی استعمال کر سکتےہیں۔
ہرا دھنیا اور پودینے میں ایسے قدرتی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو معدے کو درست کرنے  کے ساتھ سینے کی جلن سے بچاتے ہیں، لیموں میں موجود سٹرک ایسڈ غذا کے ہاضمے میں پھرتی پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے، جبکہ ادرک اور لہسن میں اینٹی آکسیڈنٹ اوراینٹی بائیوٹکس خصوصیات ہوتی ہیں جو جسم کی چربی کو پگھلانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔ یہی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے یہ چٹنی قدرتی طور پر آُپ کے لئے مفید ہے۔
تما چیزوں کو اچھی طرح گرائنڈ کر لیں اور ان میں سیب کا سرکہ اور لہسن کے دو سے تین حصے اور کالی مرچ ، کلونجی اور دار چینی بھی ڈال سکتے ہیں۔
لیں بہترین چٹنی تیار ہے۔ جو بڑھا ہوا پیٹ اور موٹاپا ختم کر دے گی۔ کوشش کریں کھانے کے ساتھ یا دن میں کسی بھی وقت استعمال کریں۔
ضروری ہدایات۔:
 اس چٹنی کو دہی میں ملا کر کھانے سے آپ کو زیادہ فائدہ ہوگا۔
پانی کا استعمال زیادہ رکھیں تاکہ معدے سے فاضل مادوں کے اخراج میں آسانی ہوسکے۔
تیل والے  کھانوں سے پرہیز کریںکو شش کریں بہت زیادہ نہ کھائیں۔
نوٹ : یہ  آرٹیکل ایک مشاہدہ ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

آلو کھانے کے ایسے حیران کن فوائد جس کے بعد آپ شوق سے آلو کھائیں گے۔



آلو کھانے کے 6 ناقابل یقین فوائد
آلو ایک ایسی سبزی ہے جسے بڑے بچے سب ہی نہایت شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں۔ شاید ہی کوئی ایسا ہوگا جو یہ کہے کہ اسے آلو کے چپس پسند نہیں، یا پھر بریانی میں آلو شامل کرنے کا انتخاب کچھ زیادہ خاص نہیں ہوتا۔ آلو تل کے کھائے جائیں، انہیں ابالا جائے یا پھر کسی اور انداز میں پکائے جائیں یہ سب کو ہی لزیز لگتے ہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ زیادہ آلو کھانے سے وزن بڑھتا ہے لیکن کیا آپ اس مزیدار سبزی کے اتنے سارے فوائد جانتے تھے جو ڈان نے اپنی ایک معلوماتی رپورٹ میں شائع کیے ہیں؟
 دماغی صحت کو بہتر کرے
آلو میں موجود الفا لیپوئک ایسڈ دماغی صحت کو بہتر کرتا ہے جبکہ ڈاکٹرز کا یہ بھی ماننا ہے کہ Alzheimer نامی دماغی مرض میں مبتلا افراد کو آلو کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے۔
پُرسکون نیند
ٹریپٹوفان ایک ایسا تیزاب ہے جو آلو میں موجود ہوتا ہے، یہ اس سبزی کا پروٹین ہے، جس سے نیند بہتر آتی ہے، آلو میں موجود پوٹیشیم بھی انسانی جسم کے عضلات کو آرام دیتا ہے۔
نظام ہاضمہ کے لیے مفید
آلو میں موجود فائبر نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے، اگر اسے صحیح انداز اور صحیح مقدار میں کھایا جائے تو پیٹ کی خرابی یعنی ڈائیریا سے بھی جلد نجات مل سکتی ہے۔
- ہڈیوں کے لیے مقید
آلو میں کیلشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے۔
- پُر رونق جلد
آلو میں موجود وٹامن سی جلد کو بہتر کرنے کے لیے کار آمد مانا جاتاہے، آلو کا استعمال خشک جلد کو بہتر کرے، جبکہ اسے چہرے پر
لگایا جائے تو جھریاں بھی ختم ہوسکتی ہیں۔
بلڈ پریشر کو بہتر رکھے
جی ہاں آلو آپ کے بلڈ پریشر کو بہتر رکھتا ہے، لیکن اس کا یہ مطلب بالکل نہیں کہ آپ تیل میں تلے آلو کے چپس کھاتے جائیں بلکہ بیک کر کے یا ابال کر اپنے سلاد کا حصہ بنائیں۔
Kfoodsشکریہ

ہفتہ, جنوری 04, 2020

خشکی سے نجات کیسے پائیں جانئے بہترین گھریلو علاج جو خشکی کا مکمل خاتمہ کر دے



خشکی سے نجات کیسے پائیں جانئے بہترین گھریلو علاج جو خشکی کا مکمل خاتمہ کر دے
سر میں خشکی کا ہونا ہر ایک کا مسئلہ ہے چاہے وہ خاتون ہو یا پھر مرد دونوں کو سر میں خشکی کا سامنا رہتا ہے سر میں خشکی ہو جانے کی وجہ سے بال بھی گرنے لگتے ہیں اور روکھے ہو جاتے ہیں- اس کے علاوہ سر میں کھجلی کی شکائت بھی رہتی ہے اور اس سے سر میں زخم بھی بن جاتے ہیں جو مزید پیچیدگیاں پیدا کرتے ہیں

سر میں خشکی آجکل سب سے   بڑا مسئلہ ہے جس سے تمام مردو خواتین پریشان ہیں ۔
سرد موسم میں بھی ہماری جلد خشک ہو جاتی ہے سردی کا اثر ہمارے سر کی جلد پر بھی پڑتا ہے اس کے علاوہ بھی خشکی کی کئی وجوہات ہیں مثلاً سر کا نہ دھونا،گرد و دھول ،ذہنی تناؤ،متوازن غذا کا استعمال نہ کرنا اور مناسب کئر نہ کرنا شامل ہے

موسم سرما میں ہم اکثر گرم پانی سے سر کو دھوتے ہیں یہ بھی خشکی کی ایک وجہ ہے نارمل پانی یا پھر نیم گرم پانی کا استعمال کریں۔ بالوں کی صفائی کے لئے ہمیشہ کسی اچھی کمپنی کا شیمپو یا کنڈیشنر استعمال کریں غیر معیاری شیمپو سے پر پیز کریں۔
علاج پڑھیں۔
خشکی کی صورت میں رات کو بالوں میں تیل لگایا جائے اور صبح اسے کسی میڈٖیکیٹڈ شیمپو سے دھو لیں-
سرسوں یا ناریل کے تیل کو نیم گرم کریں اب اس میں ایک لیموں کا رس ملا لیں اورف ہلکا ہلکا سر میں مساج کریں اس سے نہ صرف بالوں کی خشکی ختم ہو جائے گا بلکہ بال چمکدار بھی ہو جائیں گے

بالوں میں خشکی ہو تو سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بڑھا دیں اس کے علاوہ کم از کم بارہ گلاس پانی روزانہ پئیں

بالوں میں خشکی ہو تو بالوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں اپنی کنگھی اور تولیہ بھی صاف رکھیں

سیب کا سرکہ اور پانی ہم وزن لے کر کسی ایک سپرے بوتل میں ڈال کر بالوں پر اس کا چھڑکاؤ کریں کوشش کریں براہ راست جلد پر نہ گرے پندرہ منٹ بعد سر کو دھو لیں یہ عمل ہفتہ میں صرف ایک بار کریں-
ناریل کا تیل استعمال کرنے سے بھی خشکی دور ہو جاتی ہے۔
انڈہ بھی بہت مفید ہے بالوں میں لگائیں یا اسے کھائیں
زیتون کا تیل بھی خشکی کے لئے نایاب تحفہ ہے اس کے چند قطرے لے کر رات کو سوتے وقت سر میں ہلکا ہلکا مساج کریں اور صبح شیمپو سے دھو لیں اس کا استعمال کچھ ماہ تک جاری رکھیں-

اسی طرح اگر نہانے سے پہلےدہی لگا لیا جائے تو بھی خشکی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔-


جمعرات, اگست 01, 2019

گنجے پن کا آسان گھریلو علاج جس سے خشکی اور سکری کا خاتمہ چند دن میں نئے بال اگنا شروع

Ganjay Pan ka asaan gharailo elaj in Urdu and Hindi language.

اگر آپ کے بال روزانہ گر رہے ہیں اور شدید خشکی اک سامنہ ہے تو پریشان نہ ہوں۔
1۔ ہر بار نہانے سے پہلے سرسوں کے تیل کی مالش کریں یا رات کو سونے سے پہلے سر پر تیل لگا لیں اور صبح اٹھ کر بال دھولیں اس طرح 
بال اور سر کی جلد خشکی سے محفوظ رہے گے 
2۔دو کھانے کے  چمچ میتھی کے بیج رات  پانی میں بھگو دیں اور  صبح ان کا لیپ بنا کر سر میں لگائیں . ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں پھر ریٹھا اور سکاکائی کے محلول سے سر کو دھولیں
ٹھنڈے پانی سے سر دھو کر پانچ سے دس منٹ تک انگلیوں کے پوروں سے سر کا مساج گنجے پن کا بہترین علاج ہے
 ۔4  ہفتے میں ایک بار انڈے کو پھینٹ کر سر میں اچھی طرح لگائیں اور پھر سر کو شیمپو سے دھولیں .
5۔ اس کے علاوہ خشک بالوں میں ہفتے میں ایک بار زیتون کے تیل میں لیموں کا رس ملا کر سر کی مالش کریں اور پھر سر دھو لیں
 مہندی میں لیموں کے چند قطرے اور انڈا ملا کر بو لوں میں لگائیں اور ایک گھنٹے بعد سر کو شیمپو سے دھو لیں
انشا ء اللہ کو ئی بھی عمل ریگولر کریں بہت جلد نتائج نظر آئیں گے۔
 مہندی میں لیموں کے  چند قطرے اور  انڈا ملا کر بالوں میں لگائیں اور ایک گھنٹے بعد سر دھولیں خشکی سے نجات مل جائے گی 
<

زیادہ پڑھی جانے والی پوسٹس