گھریلو ٹوٹکے لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
گھریلو ٹوٹکے لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

ہفتہ, اگست 28, 2021

کمزوری اور لاغر پن کا بہترین گھریلو علاج وزن بڑھانے کا آسان نسخہ


وزن کیسے بڑھائیں۔۔

جیسے وزن کم کرنا ایک بڑا مسئلہ ہے ویسے ہی وزن کو بڑھانا بھی کسی آزمائش سے کم نہیں۔ کمزور لوگوں کا آدھا خون تو دوسرے لوگوں کےطعنے ہی نچوڑ لیتے ہیں۔ آج ہم آپ کیلئے وزن کو انتہائی تیزی سے بغیر کسی نقصان کےبڑھانے کے ایسے نُسخے لیکر آئے ہیں جو کم خرچ بالا نشین کی تعریف پر بالکل پُورے اُترتے ہیں اور آزمودہ بھی ہیں۔


*نسخہ نمبر 1:*

آجکل خربوزوں کا سیزن عُروج پر ہے اور اسی میں چُھپا ہے آپکا علاج! جی ہاں، خربوزوں کے بیجوں کو اکٹھا کرکے کسی برتن میں آدھے دن کیلئے رکھ چھوڑیں تاکہ بیج الگ الگ ہو جائیں۔پانی سے نکال کرسوکھا کر ان بیجوں کو کسی شیشے کے جار میں رکھ لیں اور دن میں 20 سے 30 بیج چھلکا اُتار کر چلتے پھرتے پھانک لیا کریں (مُراد چُبانا ہے، سالم نگلنا نہیں)۔ مرد حضرات بے شک صبح گھر سے نکلتے ہوئے روز یہ بیج جیب میں ڈال لیا کریں اور چلتے پھرتے جب بھی ٹائم ملے بےشک تھوڑے تھوڑے کر کے کھا لیا کریں۔ پھر دیکھیں اگلے ہی دن سے بھوک کیسے زور مارتی ہے اور کھایا پیا کیسے لگتا ہے۔۔۔ پانی، روٹی، گوشت، سبزی جو بھی کھائیں گے 3 سے 4 گھنٹے میں ان شاءاللہ خوب ہضم ہو کر جسم کا حصہ بن جائے گا۔


بچے، بوڑھے، مرد، خواتین اور بیماری کی وجہ سے کمزور ہونے والے لوگ بلا تکلف استعمال کریں، فائدہ اُٹھائیں۔

راز اس نُسخے کا یہ ہے کہ خربوزے کے بیج میں اللہ نے انسانی جسم کے میٹابولزم کو BOOST کرنے کی زبردست طاقت چُھپا رکھی ہے۔ جن لوگوں کو قبض کی شکایت رہتی ہے وہ ایک بار یہ نُسخہ ضرور آزمائیں۔ اس چھوٹے سے بیج میں ہزار کرامات چھُپی ہوئی ہیں جتنے اشارے دے دئے ہیں عقلمند اُن سے بہت کُچھ سمجھ جائیں گے۔

جب مطلوبہ وزن حاصل ہو جائے تو کبھی کبھی 3 یا 4 دن بعد تھوڑے سے بیج کھا لیا کریں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں واک کریں اور نماز پڑھیں۔


*نسخہ نمبر 2:*

روز رات کو سونے سے 2 یا 3 گھنٹے پہلے 3 سے 4 کیلے لیکر کسی برتن یا کپ میں چمچ سے کچل کر حلوہ سا بنا لیں یعنی "MESH" کر لیں (مشین سےگرائنڈ یا بلینڈ مت کریں)۔ ٹی وی دیکھتے ہوئے یا اخبار پڑھتے ہوئے آرام اور تسلی سے چمچ کے ساتھ 10 سے 15 منٹ میں کھائیں (زیادہ مزہ لینے کیلئے تھوڑی دیر فریج میں ٹھنڈا بھی کرسکتے ہیں اور روح افزاء وغیرہ ڈال لیں تو کیا بات ہے)۔

کیلے کھانے کے 10 منٹ بعد ایک گلاس نیم گرم دودھ پی لیں اور تھوڑی سی واک کرکے سو جائیں۔ انشاءاللہ 3 سے 4 دن میں وزن بڑھنا شروع ہوجاے گا۔

اتوار, جنوری 24, 2021

سردیوں میں پاؤن کی انگلیوں میں خارش اور سن ہونے کا گھریلو آسان علاج

 سردیوں میں پاؤں کی انگلیوں پےسوالینگ ہو جاتی ہے اس کے لیے آزمودہ ٹوٹکا 

حالص سرسوں تیل اور نمک مکس کرے نیم گرمُ کر کے انگلی کی مالش کرے اچھے سے پھر دو جراب چڑا کے سو جاے  تین۔ چار لگے اگر میرے دس سال سے یہ ھوتا تھا بہت مسلۂ تھا رات سو نہ سکتی تھی نہ چلا جاتا تھا پھر اللہ کا شکر ہے اس ٹوٹکے کمال کردیا آج مین چھ سال کر رہی ھوں اب تو جیسے بھول گی کبھی ایسا تھا 

حالص سرسوں تیل اور نمک مکس کرے نیم گرمُ کر کے انگلی کی مالش کرے اچھے سے پھر دو جراب چڑا کے سو جاے  تین۔ چار لگے اگر ذیادھ سوجن ہے پر آرام ا جاے گا 

دعا میں یاد رکھے اگر فائدھ ھو ضرور بتاے سب کو  سوجن ہے پر آرام ا جاے گا 

دعا میں یاد رکھے اگر فائدھ ھو ضرور بتاے سب کو

جمعرات, مئی 07, 2020

رنگ گورا کرنے کا آسان گھریلوٹوٹکا جو چہرہ ہی نہیں بلکہ پورا جسم گورا کرے۔

رنگ گورا کرنے کا گھریلو ٹوٹکا

لوگ رنگ گورا کرنے کے لئے کیا کیا جتن کرتےہیں اور کئی طرح کی کریمیں اور ہربلز استعمال کرتے ہیں مگر پھر بھی نتائج نہیں آتے۔

بلکہ کئی بار تو ایسا ہوتا ہے کی انکی جلد پہلے سے بھی خراب ہو جاتی ہے یا انفیکشن ہو جاتی ہے ۔ مگر آج ہم ایسا قدرتی ٹوٹکا شئیر کریں گے جس کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہے بلکہ اس کے نتائج آپ کو حیران کر دیں گے۔


آج کا قدرتی ٹوٹکا صرف چہرہ ہی نہیں بلکہ آپکا پورا جسم گورا کر دے گا۔ اسے ستعمال کے بعد آپ ضرور لوگوں کو بھی یہ راز بتائیں گے۔

تو حاضر ہے آج کا بہترین رنگ گورا کرنے کا ٹوٹکا۔

چقندر 2 عدد۔

سیب 3 عدد۔

دونوں کا چھلکا اتار کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں اب دونوں کے ٹکڑے بلینڈرمیں ڈال کر انکا جوس نکال لیں۔ اس جوس کو کیس شیسشے کی بوتل میں محفوظ کر لیں۔

اب یہ جوس روزانہ دن کے 11 بجے ستعمال کریں صرف ایک چائے کے کپ کے برابر جوس پینا ہے۔ آپ دیکھیں گے کیو صرف تین ماہ کے استعمال سے آپکا صرف چہرہ ہی نہیں بلکہ پوری رنگت سفید ہو گئی ہے۔

اور آپ کا رنگ گورا ہو چکا ہے۔ بس ایک کام کرنا ہے یہ مفت نسخہ آگے شئر ضرور کریں۔ شکریہ۔

اگر فائدہ نہ ہو تو پریشان نہ ہوں رنگت اللہ تعالی کی بنائی ہوئی ہے اپنے کردار اور اخلاق کو بہتر بنائیں لوگ آپ کو پسند کریں گے۔ آپ نے دیکھا ہو گا اکثر ہیرو گندمی یا پکی رنگت کے ہوتے ہیں مگر دنیا انکو بہت پسند کرتی ہے۔

 

 


زیادہ پڑھی جانے والی پوسٹس