منگل, جون 18, 2024

آزاد کشمیر میں قربانی کے گوشت کے تنازعے پر 4 بھائی لڑ پڑے، ایک جاں بحق

آزاد کشمیر میں قربانی کے گوشت کے تنازعے پر 4 بھائی لڑ پڑے، ایک جاں بحق



مظفر آباد (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر میں مظفرآباد کے علاقے شوائی میں قربانی کے گوشت کے تنازعے پر 4 حقیقی بھائی آپس میں لڑ پڑے جبکہ ایک بھائی نے چھری کے وار سے والد اور بھائی کو زخمی کردیا جبکہ دوسرے بھائی نے ریوالور سے گولی مار کر بھائی کو قتل کر دیا،  پولیس نے مبینہ قاتل کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔


آج نیوز کے مطابق مظفرآباد شہر کے علاقہ شوائی میں قربانی کے گوشت کے معمولی تنازعے پر 4 بھائیوں کے درمیان ہونے والی معمول تلخ کلامی خونی تصادم میں بدل گئی۔پولیس کے مطابق مقتول نواز نے چھریوں کے وار کرکے اپنے والد اور چھوٹے بھائی اسد کو زخمی کردیا اور فائرنگ کرنے کے لیے پستول نکالا تو چھوٹے بھائی اسد نے مقتول نواز سے پستول چھین کر فائر کردیا، اسد کی مبینہ فائرنگ سے نواز گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

جمعہ, فروری 02, 2024

آزاد کی اک آن ہے محکوم کا اک سال علامہ اقبال

آزاد کی اک آن ہے محکوم کا اک سال

کس درجہ گراں سیر ہیں محکوم کے اوقات


آزاد کا اندیشہ حقیقت سے منور

محکوم کا اندیشہ گرفتار خرافات


محکوم کو پیروں کی کرامات کا سودا

ہے بندہ آزاد خود اک زندہ کرامات


اقبال ! یہاں نام نہ لے علم خودی کا

موزوں نہیں مکتب کیلئے ایسے مقالات



اتوار, جنوری 21, 2024

سرکاری و پرائیوٹ ملازمین کے لئے اہم مشورہ

 تمام ملازمین کو مشورہ:


1. پہلے گھر بنائیں۔ چاہے وہ دیہاتی گھر ہو یا شہری گھر۔ 50 کی عمر میں گھر بنانا کوئی کارنامہ نہیں ہے۔ سرکاری گھروں کی عادت نہ ڈالیں۔ یہ سکون بہت خطرناک ہے۔ آپ کے تمام اہل خانہ کو اپنے گھر میں اچھا وقت گزارنے دیں۔


2. گھر جائیں, چھٹیاں گزاریں، سارا سال کام پر نہ لگے رہیں۔ آپ اپنے محکمے کے ستون نہیں ہیں۔ اگر آپ آج مر جاتے ہیں تو آپ کو فوری طور پر تبدیل کر دیا جائے گا اور کام جاری رہیں گے اسلئے پہلے اپنے خاندان کو ترجیح دیں۔


3. پروموشنز کا پیچھا نہ کریں۔ اپنی مہارتوں میں مہارت حاصل کریں اور جو کچھ آپ کرتے ہو اس میں بہترین بنیں۔ اگر وہ آپ کو پروموٹ کرنا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو اپنی ذاتی ترقی کے لیے مثبت رہیں۔


4. دفتر یا کام کی گپ شپ سے پرہیز کریں اور ان چیزوں سے پرہیز کریں جو آپ کے نام یا شہرت کو داغدار کرتے ہیں۔ ایسے گروہ میں شامل نہ ہوں جو آپ کے سینیئرز اور ساتھیوں کی غیبت کرتا ہے۔ منفی اجتماعات سے دور رہیں جن کا ایجنڈا صرف لوگ ہوتے ہیں۔


5. اپنے مالکان سے کبھی مقابلہ نہ کریں آپ اپنی انگلیاں جلا دیں گے اور اپنے ساتھیوں سے بھی مقابلہ نہ کرو، اس سے آپ کا دماغ جل جائے گا۔


6. یقینی بنائیں کہ آپ کا ایک سائیڈ بزنس ہے۔ آپ کی تنخواہ طویل مدت میں آپ کی ضروریات کو برقرار نہیں رکھے گی۔


7. کچھ پیسے بچائیں چاہے آپ کی پے سلپ سے خود بخود ہی کٹوتی کے ذریعے ہو۔


8. کسی کاروبار یا جائیداد میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے قرض لیں نہ کہ عیش و آرام اور خریداری کیلئے، بلکہ اپنے کاروبار کے منافع سے عیش و آرام کی چیزیں خریدیں۔


9. اپنی زندگی، شادی اور خاندان کو نجی رکھیں۔ انہیں اپنے کام سے دور رہنے دیں۔ یہ بہت اہم ہے.


10. اپنے آپ سے وفادار رہیں اور اپنے کام پر یقین رکھیں۔ اپنے باس کے گرد گھومنا آپ کو اپنے ساتھیوں سے الگ کر دے گا اور جب آپ کا باس وہاں سے جائے گا تو آپ کو ختم کر کے چلا جائے گا۔


11. جلد ریٹائر ہو جائیں۔ جاب سے باہر نکلنے کا بہترین وقت وہ تھا جب آپ کو ملازمت کا خط موصول ہوا، دوسرا بہترین وقت آج ہے، 40 سے 50 تک ریٹائر ہو جائیں۔


12. ویلفیئر کے کاموں میں شامل ہوں اور ہمیشہ ایک فعال ممبر بنیں۔ یہ آپ کی بہت مدد کرے گا جب کوئی واقعہ پیش آتا ہے۔


13. چھٹی کے دن اپنے مستقبل کے گھر یا پراجیکٹس کو تیار کرنے میں استعمال کریں۔ جو آپ چھٹی کے دنوں میں کرتے ہیں اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ آپ ریٹائرمنٹ کے بعد کیسی زندگی گزاریں گے۔ اگر اس وقت کو انٹرنیٹ یا ٹی وی پر سیریز یا موویز دیکھنے پر خرچ کرتے ہیں، تو ریٹائرمنٹ کے بعد کچھ مختلف ہونے کی توقع نہ کریں۔


14. ایک پروجیکٹ شروع کریں جب نوکری کر رہے ہیں، اپنے پروجیکٹ کو نوکری کے دوران چلنے دیں اور اگر یہ اچھی طرح سے کام نہیں کرتا ہے تو ایک اور شروع کریں جب تک کوئی کامیابی سے نہیں چل رہا ہے۔ اور جب آپ کا پروجیکٹ ٹھیک سے چل رہا ہو تو اپنے کاروبار کو سنبھالنے کے لیے ریٹائر ہو جائیں۔ زیادہ تر لوگ یا پنشنرز زندگی میں اسلئے ناکام ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ کسی پروجیکٹ کو چلانے کے لیے ریٹائر ہونے کے بجائے ایک پروجیکٹ شروع کرنے کے لیے ریٹائر ہوتے ہیں۔


15. پنشن کی رقم کوئی پروجیکٹ شروع کرنے یا گھر بنانے کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ آپ کی دیکھ بھال یا اپنی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے رقم ہے۔ پنشن کی رقم یونیورسٹی کی فیس ادا کرنے یا جوان عورت سے شادی کرنے کے لیے نہیں ہے بلکہ اپنی دیکھ بھال کے لیے ہے۔


16. ہمیشہ یاد رکھیں، جب آپ ریٹائر ہو جائیں تو کبھی بھی ریٹائرمنٹ کے بعد ایک دکھی زندگی گزارنے کے لیے مثال نہ بنیں بلکہ ساتھیوں کے لیے ایک رول ماڈل بنیں کہ وہ بھی ریٹائر ہونے کے بارے میں سوچیں۔


17. صرف اس لیے ریٹائر نہ ہوں کہ آپ فارغ ہو چکے ہیں یا اب آپ کمپنی کے لیے بوجھ ہیں اور صرف اپنے مرنے کا انتظار کریں بلکہ  صبح سویرے جاگ کر ایک کپ چائے سے لطف اندوز ہونے، دھوپ سے لطف اندوز ہونے، اپنے کاروبار سے پیسے وصول کرنے، اچھی جگہ کی سیر کرنے جو پہلے مس کر چکے ہوں اور فیملی کے ساتھ اچھا وقت گزارنے کے لیے جوانی اور توانائی کے ساتھ ریٹائر ہو جائیں۔ جو لوگ دیر سے ریٹائر ہوتے ہیں، وہ اپنا 95 فیصد وقت نوکری پر اپنے خاندان کے بغیر گزارتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جب وہ ریٹائر ہو جاتے ہیں تو انہیں اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا مشکل ہوتا ہے اسلئے جب تک وہ مر نہیں جاتے، دوسری نوکری کی تلاش میں رہتے ہیں اور اگر انہیں دوسری نوکری نہیں ملتی تو وہ جلد مر جاتے ہیں۔


18. سرکاری رہائش کے بجائے اپنے گھر پر ریٹائر ہو جائیں تاکہ جب آپ ریٹائر ہو جائیں تو آپ آسانی سے اس معاشرے میں فٹ ہو سکیں جس نے آپ کی پرورش کی ہے۔ کمپنی ہاؤس یا سرکاری گھر میں زیادہ سال گزارنے کے بعد کسی اور مقام پر رہنے کے لیے ایڈجسٹ کرنا آسان نہیں ہے۔


19. کبھی بھی اپنی نوکری کے فوائد آپ کو اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں بھولنے پر مجبور نہ کریں۔ نوکری کے فوائد کا مقصد صرف آپ کو آرام پہنچانا اور وقت گزرنے کے دوران آپ کو ختم کرنا ہے۔ یاد رکھیں جب آپ ریٹائر ہو جائیں گے تو کوئی بھی آپ کو باس نہیں کہے گا جب تک کہ آپ کے پاس کوئی قابل عمل کاروبار نہیں ہے۔


20. ریٹائر ہونے سے نفرت نہ کریں کیونکہ ایک دن آپ رضاکارانہ یا غیرارادی طور پر ریٹائر ہو ہی جائیں گے۔


امید ہے کہ ان باتوں سے آپ کو زندگی کو مثبت انداز میں دیکھنے میں مدد ملے گی۔


منقول

بدھ, جنوری 10, 2024

موسم سرما میں وٹامن ڈی کی کمی کیسے پوری کریں

موسم سرما اور وٹامن ڈی کی کمی ۔۔۔



تحریر : ڈاکٹر ایم اسلم سلیم 

موسم سرما میں سورج نکلنے کے کم سے کم دورانیے کے دنوں میں وٹامن ڈی کی کمی کا اثر جسم پر ہو سکتا ہے. وٹامن ڈی ہمارے جسم کے لئے بہت اہم ہوتا ہے کیونکہ یہ ۔۔۔ کولیسٹرول کو کنٹرول، ہڈیوں کی مضبوطی، امیون سسٹم کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ دل کی صحت کے لئے بھی ضروری ہوتا ہے.


وٹامن ڈی کی کمی کے کچھ عمومی اثرات :


1) جسم میں کمزوری اور تھکاوٹ

2) امیون سسٹم کی کمزوری جو آئے روز کسی نہ طرح صحت کی خرابی کا باعث بن سکتی ہے ۔

3) وٹامن ڈی کی کمی ہڈیوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے اور ان کو کمزور کر سکتی ہے

4) وٹامن ڈی کی کمی سے انتہائی تھکاوٹ ، اونگھما ،عدم توجہ اور دل کی دھڑکن کا بڑھ جانے جیسی علامات پیدا ہو سکتی ہیں۔

5) وٹامن ڈی کی کمی سے جوڑ متاثر ہوکر کمزور ہوسکتے ہیں اور اور ان میں درد اور ہڈیوں کے ٹوٹنے کا رحجان زیادہ ہو سکتا ہے۔


وٹامن ڈی کی کمی کو دور کرنے کیلئے مفید تجاویز ۔۔


دھند یا پھر شدید سردی کے موسم میں کبھی نہ کبھی سورج نکل آتا ہے اس دن وقت ضائع کیے بغیر کم از کم پانچ 15 منٹ کے لیے سورج کی شعائیں ضرور لیں۔

ہماری روز مرہ زندگی میں بہت سی ایسی غذائیں ہیں جن میں وٹامن ڈی کی مناسب مقدار پائی جاتی ہے مثلاً مچھلی ، چکن ، انڈے بہترین ثابت ہوتے ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ ان غذاؤں میں بھی وٹامن ڈی مناسب مقدار میں موجود ہوتا ہے جیسے اورنج جوس ، دودھ ، دہی وغیرہ ۔ ڈاکٹر کے تجویز کردہ وٹامن ڈی پر مشتمل سپلیمنٹ بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

منگل, جنوری 09, 2024

عورت کی سچی محبت کی نشانی : اگر عورت یہ دو کام کرتی ہے تو وہ آپ سے سچی محبت کرتی ہے.

  عورت کی سچی محبت کی نشانی : اگر عورت یہ دو کام کرتی ہے تو وہ آپ سے سچی محبت کرتی ہے.



جو بیوی شوہر کے لئے سجنا سنورنا بند کر دے اسے شوہر کے دیر سے گھر آنے پر شکایت نہیں ہونی چاہئے۔ خیال رکھیں ! یہ زندگی دو دفعہ آپ کو ایک ” مخلص عورت” سے نہیں نوازے گی۔تکلیف کی انتہا تب ہوتی ہے جب آپ اس انسان کے لئے کچھ نہ رہیں جس کے لئے آپ سب کچھ رہے ہوں

۔جب جب ہم محبت کا ناپ تول کرنے لگتے ہیں ، یا اس کے درجے مقرر کرنے لگتے ہیں تب تب محبت ہاتھوں نکلنے لگ جاتی ہے اور ایک دن ہم محبت سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔خود کو ، خود ہی خوش رکھنے کی کوشش کیا کریں، ایروں غیروں کے سہارے پر رہیں گے تووہ آپ کے پاس بچی کھچی خوشی بھی نہیں چھوڑیں گے۔لوگ ہمیشہ اپنی مرضی کے مطابق سوچتے ہیں اس لئے وضاحتیں دینے کا کوئی فائدہ نہیں۔دنیا میں بولی جانے والی زبانوں میں سب سے میٹھی زبان مطلب کی زبان ہے۔عورت کے پاس یہ صلاحیت ہے

کہ وہ حالات کے تقاضے کے مطابق وہ اپنے والدین کا بیٹا بھی بن سکتی ہے اور اپنی اولاد کا باپ بھی ۔ اگر عورت یہ دو کام کرتی ہے تووہ آپ سے سچی محبت کرتی ہے ۔ پہلی نشانی یہ کہ وہ آپ سے ہمیشہ ٹائم مانگے گی اور آپ کے ٹائم نہ دینے پر ناراض ہو گی۔دوسری نشانی یہ کہ وہ آپ کے ذرہ سے ناراض ہو نے پر ڈر جائے گی اور آپ کو منانے لگ جائے گی۔جب ایک مرد دوسری چیزوں میں دلچسپی لیتے ہوئے اپنا وقت کسی اور جگہ صرف کرنے لگے اور اپنی زندگی کی ساتھی کو یکسر نظر انداز کرنے لگے۔ ہم سب ہی کسی نہ کسی کی توجہ چاہتے ہیں

اور یہ سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ مردوں اور عورتوں کو اسی قسم کی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔جب عورت یہ محسوس کرتی ہے کہ اس کا جیون ساتھی اس کو توجہ نہیں دے رہا اور اس کی توجہ کسی اور جانب مبذول ہے خاص کر جب عورت یہ محسوس کرتی ہے کہ وہ مرد کی زندگی میں سب سے اہم ہے، ایسے میں جب اسے کسی اور جانب سے توجہ ملے تو کوئی شخص اس کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہو تو وہ اس کی توجہ اس جانب مبذول ہو جاتی ہے۔ لڑائی اور اختلافات ہر رشتے کا ناگزیر جز ہے تاہم یہ ضروری ہے کہ دونوں کچھ بنیادی اصولوں پر متفق ہوں

اور اپنی غلطی کو ہمیشہ تسلیم کرنے کے لیے تیار ہوں۔ایسے لوگ جو اپنی غلطی تسلیم نہیں کریں گے تو عورتوں کے دل میں ان کے لیے نفرت پیدا ہونے کے امکان زیادہ ہیں۔ لڑائی ہمیشہ جیتنے کے لیے نہیں ہوتی اور جب آپ غلطی پر ہوں تو کس طرح معاملات کو ٹھیک کرنا ہے یہ آپ کہ ذمہ داری بنتی ہے۔کسی بھی شخص کے لیے اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہو جاتی ہے جب وہ اپنے خاندان، اپنے دوستوں اور عورت کے درمیان پھنس جاتا ہے۔ کوئی بھی شخص مشکل صورتحال میں عورت کے ساتھ کھڑا رہتا ہے اور عورت یہ محسوس کرتی ہے کہ یہ مرد اس کی پروا رکھتا ہے

اور اس کے لیے دوسروں کے سامنے کھڑا ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر ایسا نہ ہو تو عورت کے دل میں اس کے محبت کم ہو جاتی ہے۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

بدھ, جنوری 03, 2024

سرکاری ملازمین یہ بات پلے باندھ لیں

 *تمام سرکاری ملازمین کے لئے اہم پوسٹ لازمی پڑھیں ۔۔


تمام احباب سے گزارش ہے کہ یہ زندگی عارضی ہے اور ہر کسی کو ایک دن جانا ہے لہذا خدا نخواستہ اگر کوئی ملازم دوران سروس وفات پا جاتا ہے تو بعد میں اس کی فیملی کو کیا مسائل درپیش ہوتے ہیں ان کو مسائل وقت اور پیسے کا ضائع ہونے سے بچانے کیلئے آپ درج ذیل ان باتوں پر فوری عمل کریں تاکہ کل آپ کی فیملی کو کسی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے خاص طور سے بچوں کو تکلیف نہ اٹھانی پڑے...


1=سب سے پہلے اپنے شناختی کارڈ، سروس بک، سیلری سلپ اور پہلے تقرری آرڈر میں اپنی تاریخ پیدائش تاریخ تقرری چیک کریں کہ اس میں فرق نہ ہو


2=اپنا اور اپنی زوجہ کا شناختی کارڈ اپڈیٹ رکھیں کہ اس کی میعاد ختم ہونے کے قریب نہ ہو


3=اپنا نکاح نامہ کمپیوٹرائزڈ بنا کر رکھیں اور آپ کی زوجہ کے شناختی کارڈ میں شوہر کی جگہ آپ کا نام لکھا ہو.


4=بچے جو 18 سال سے زیادہ ہوں ان کا شناختی کارڈ ہو اور جو چھوٹے ہوں ان کا ب فارم لازمی بنا لیں اور ان سب کی تاریخ پیدائش نام ولدیت پر غور کریں کہ کسی میں کچھ غلطی نہ ہو


5=اپنی سروس بک جی پی فنڈ رجسٹر کو اپڈیٹ اور مکمل رکھیں اور دیکھیں ٹریژری سے ویرہفائی کی سٹیمپ لگی ہوئی ہو، 


6=اگر آپ نے جی پی فنڈ نمبر نہیں لیا ہے تو وہ فوری طور پر لے لیں،


7-- اپنے تمام تعلیمی اسناد کو ویریفایئ کرکے رکھیں اور خصوصاً اپنے پہلے تقرری آرڈر کی لازمی ویریفیکیشن کر کے رکھیں


8=اپنے تنخواہ والے اکاؤنٹ میں پیسے مت رکھیں کیونکہ وہ فوراً بند ہوجاتا ہے پھر وہ رقم عدالت کے فیصلے کے بعد ملتے ہیں جس میں تین چار ماہ لگتے ہیں.


 9=اپنا ایک الگ پرائیویٹ اکاؤنٹ ہو جس میں احتیاطاً کچھ رقم رکھیں اور ایک چیک لکھ کر دستخط کرکے گھر کے کسی زمہ دار شخص کے حوالے کریں جو وہ رقم بوقت ضرورت کام آئے گی کیونکہ ملازم کی وفات کے بعد تین چار ماہ کے بعد بیوہ کو پنشن ملتی ہے. 


10= نادرا سے FRC فارم بنوا کر رکھیں جس میں آپ کے خاندان کا مکمل ڈیٹا لکھا ہوتا ہے اگر اس میں کوئی غلطی ہو تو ابھی سے درستگی کر لیں اس میں ایک دن کے پیدا ہونے والے بچے کا بھی تصویر اور ریکارڈ ہوتا ہے.


جمعرات, دسمبر 28, 2023

آسٹریلیا کی 30 خواتین کا اکٹھے قبول اسلام سبحان اللہ

 حیران کن طور پر آسٹریلیا کی 30 خواتین نے اسلام قبول کر لیا۔



غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر فلسطینویں کے عزم و حوصلہ اور ثابت قدمی سے متاثر ہو کر آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں 30 خواتینوں نے مبینہ طور پر اسلام قبول کرلیا۔

 اسلام قبول کرنے کی روح پرور تقریب میلبرن میں واقع میڈو ہائٹس مسجد میں منعقد کی گئی۔

ترکی میڈیا کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی۔ ویڈیو میں عبایا میں ملبوس خواتین کو باری باری مبلغ کی مدد سے کلمہِ شہادت پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسلام قبول کرنے والی خواتین نے بعد ازاں اپنے تاثرات بھی میڈیا سے شئیر کیے۔

نو مسلم جیکولین ریٹزاک کا کہنا تھا کہ 'میں نے دو ہفتے قبل اسلام قبول کیا ہے جس پر بے حد خوشی محسوس کررہی ہوں ۔ بہت سکون ملا ہے ۔'

جیکولین ریٹزاک نے اپنا مذہب تبدیل کرنے کی وجہ بھی بتائی کہ ایسا انہوں نے غزہ کےحالات دیکھ کر کیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی خواہش بھی بتائی کہ وہ اسلام اور اللہ کے قریب ہونا چاہتی ہیں۔

اسلام سے سرشار ہونے والی وہاں موجود دوسری خواتین کرسٹین کرنوگوناک نے اسلام میں ایک خدا کے تصور سے اپنے گہرے تعلق کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ فلسطینیوں کی جدوجہد ان کے دلوں کو چھو گئی جس کے باعث انہوں نے اسلام قبول کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین کے مسائل انہیں روزانہ کی بنیاد پر رلاتے ہیں۔


۔

بدھ, دسمبر 27, 2023

فتنہ قادیانیت کی اک خطرناک سازش

 *فتنہ قادیانیت کی  ایک بدترین سازش*۔۔۔۔۔



آ ج حسب معمول چھٹی جماعت میں پڑھائی کے دوران ایک بچے کے سکول بیگ پر نظر پڑی جس پر ربوہ (قادیانیوں کی مذہبی درسگاہ)کا مونوگرام بنا ہوا تھا اس کے ساتھ ہی islamhouse.com کا ویب سائٹ کا ایڈریس دیا گیا تھا جسے ہماری نئ نسل اسلامی ویب سائٹ سمجھ کر سرچ کر کے گمراہ ہو سکتی ہے.... لہذا ہر خاص و عام اور خصوصا اساتذہ کرام اور والدین سے درخواست ہے کہ اس طرح کے تشہیری مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور طلباء کو عقیدہ ختم نبوت کا درس دیں اور فتنہ قادیانیت سے آ گاہ کریں۔


منقول.۔۔۔۔۔

ٹریفک لائسنس فیس میں بےتحاشہ اضافہ

‏بریکنگ نیوز🚨



لاہور:پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ۔۔۔

لرنر لائسنس،ڈرائیونگ لائسنس اور رینیوئل آف لائسنس کی فیسوں میں اضافہ


ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں 1000فیصدتک کا اضافہ کیا گیا

 لائسنس کی فیسیں 5سال کی بجائے ہر سال وصول ہو گی

لرنر لائسنس کی 5سال کیلئے فیس60روپے مقرر تھی

حکومت نے ہرسال 500روپے لرنرفیس مقرر کر دی

موٹرسائیکل لائسنس کی 5سالہ فیس 550روپے مقرر تھی

شہریوں سے لائسنس کیلئے ہر سال 500روپے وصول کیا جائےگا

موٹرسائیکل رکشہ کی 5سالہ فیس550روپے مقرر،اب ہر سال500روپے مقرر

موٹرکاروجیپ کے لائسنس کی 5سالہ فیس950،اب 1800روپے ہر سال وصول ہو گا

لائٹ ٹرانسپورٹ کی 5سالہ فیس950تھی،اب ہر سال2000وصول ہو گا

ہیوی ٹرانسپورٹ کی5 سالہ فیس450تھی،اب ہرسال2000روپے دینا ہوگا

ٹریکٹرلائسنس کی 5سالہ فیس 450تھی اب ہر سال1000وصول کیا جائے گا

کمرشل ٹریکٹر کی5سالہ 450تھی اب ہر سال 1500روپے دینا ہو گا

پبلک سروس وہیکل کی 5سالہ فیس 450مقرر تھی، اب ہرسال1500دینا ہو گا

باقی کیٹگریز کی ڈرائیونگ لائسنس فیس100روپے سے بڑھا کر1000کر دی گئی

ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں 20سال بعد بڑا اضافہ کیا گیا

یکم جنوری سے پنجاب بھر سے نئی فیسوں کا اطلاق ہو جائے گا،ٹریفک پولیس حکام

جمعہ, دسمبر 22, 2023

الف تا ے مدحت رسول صلی اللہ علیہ وسلم

 الف۔ نے کہا  ۔اللہ کا رسول آرہا ہے

ب۔   نے کہا   ۔ بانی اسلام آرہا ہے

ت۔   نے کہا ۔۔۔تاجدار مدینہ آرہا ہے

ث۔   نے کہا ۔۔۔ثروت والا آرہا ہے

ج۔   نے کہا ۔۔جلیل القدر آرہا ہے

ح۔   نے کہا ۔۔حبیب خدا آرہا ہے

خ۔   نے کہا ۔۔۔خاتم النبیین آرہا ہے

د    نے کہا۔  دو جہاں کا والی آرہا ہے

ذ۔    نے کہا   ۔ذالک الکتاب کہنے والا آرہا ہے

ر۔    نے کہا ۔۔۔رحمت للعالمین آرہا ہے

ز۔    نے کہا ۔۔۔زمانے کا امام آرہا ہے

س ۔نے کہا ساقی کوثر آرہا ہے

ش ۔نے کہا شافع محشر آرہا ہے

ص ۔نے کہا صادق و امین آرہا ہے

ض ۔نے کہا ضعیفوں کا ماوی آرہا ہے

ط  ۔نے کہا طاہر ومطہر آرہا ہے

ظ  ۔نے کہا ظلم کو مٹانے والا آرہا ہے

ع  ۔نے کہا عرب کا تاجدار آرہا ہے

غ  ۔نے کہا غریبوں کا ماوی آرہا ہے

ف ۔نے کہا فقیروں کا مولی آرہا ہے

ق۔۔ نے کہا  قرآن والا آرہا ہے

ک۔۔ نے کہا  کملی والاآرہاہے

ل۔ ۔نے کہا لوح و قلم والا آرہا ہے

م   ۔نے کہا محمؐد رسول اللہ آرہا ہے

ن ۔۔نے کہا نبیوں کا سردار آرہا ہے

و۔۔۔۔نے کہا والضحی آرہا ہے

ہ۔۔۔۔۔نے کہا ہادی برحق آرہا ہے

اور 

ی۔۔ پکار اُٹھا یکتا اور انوکھی شان والا آرہا ہے

پیر, جولائی 31, 2023

خوبصوت جلد کا راز

Beautiful skin


خوبصورت جلد کا راز

جلد کی حفاظت کیسے کی جائے - خوبصورت اور صحتمند جلد کے لئے آسان ٹپس!


**1. صحیح جلد کیلئے پانی کی مدد:**

**روزانہ کم از کم آٹھ گلاس پانی پینا** جلد کی صحت کے لئے مفید ہے۔ **پانی جلد کو رطوبت فراہم کرتا ہے** اور جلد کو خوبصورت بناتا ہے۔


**2. سنسکرین کا استعمال:**

**دھوپ میں وقت گزارنے سے پہلے، سنسکرین کریم استعمال کریں** تاکہ جلد دھوپ کے نقصانات سے بچ سکے۔


**3. مناسب خوراک:**

**صحیح خوراک** جلد کے لئے بہت اہم ہے۔ **فریش فواکہ، سبزیاں، پھل اور مغزیات شامل کرنے سے** جلد صحتمند رہتی ہے۔


**4. روزانہ کمر مارنا:**

**جلد کو صاف اور تازہ رکھنے کے لئے روزانہ کمر مارنا** بہتر ہوتا ہے۔


**5. پرانے جلدی خلیوں کا ختم کرنا:**

**ہفتے میں ایک مرتبہ اپنی جلد کا سکرب کرنا** جلد کے پرانے خلیوں کو ختم کرتا ہے اور جلد کو نیا کرتا ہے۔


**6. رات کو اچھی نیند:**

**روزانہ کم از کم ۸ سے ۹ گھنٹے کی نیند** جلد کے لئے مفید ہے۔ **اچھی نیند جلد کو تازہ کرتی ہے** اور دھوپ کے نقصانات کو دور کرتی ہے۔


**مختصر میں،** صحیح جلد کی حفاظت ان آسان ٹپس کے ذرائع سے ممکن ہے۔ انہیں پالنے سے آپ کی جلد خوبصورت اور صحتمند رہے گی۔


**ختم:**

**جلد کی حفاظت کا خیال رکھنا ہماری صحت اور خوبصورتی کے لئے اہم ہے۔ صحیح خوراک، پانی کی مدد، اچھی نیند اور سنسکرین کا استعمال** جلد کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔ ان آسان ٹپس کو پالنے سے آپ کی جلد خوبصورت اور چمکدار رہے گی۔

جمعہ, جولائی 28, 2023

صحت مند زندگی کے بنیادی اصول

صحت مند رہنے کے بنیادی اصول! 💪🍎

صحت مند رہنے کے بنیادی اصول! 💪🍎

  • 🥦 غذائی تنوع: مختلف غذائی عناصر کو اپنی روزمرہ کھانے میں شامل کریں۔ سبزیاں، پھل، دانے، مچھلی، مغزیات اور دودھ سے بھرپور خوراک لیں۔
  • 🚰 پانی کی مقدار: روزانہ کم از کم آٹھ گلاس پانی پئیں۔ پانی جسم کی ترقی اور خوبصورتی کے لئے اہم ہے۔
  • 🍬 محدود میں میٹھے اور چکلی خوراک: میٹھے اور چکلی خوراک کو محدود رکھیں تاکہ دندان اور صحت پر برا اثر نہ ڈالے۔
  • 🏋️‍♂️ حرکت اور ورزش: منظم ورزش کرنا اور روزانہ حرکت کرنا اہم ہے۔ ایک صحت مند جسم کے لئے ماضیق ورزش کریں۔
  • 🚭 تنباکو اور نشہ کا ترک: تنباکو اور دوسرے نشے کو چھوڑنا بہتری کے لئے ضروری ہے۔
  • 😴 روزانہ کم از کم آٹھ گھنٹے کی نیند: منظم نیند لینا اپنے جسم کو استراحت فراہم کرتا ہے اور تناؤ کو کم کرتا ہے۔
  • 🤝 تندرست روابط: خوشی اور تندرست رشتے بنانا اور ان کا خیال رکھنا آپ کی دل و دماغی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

صحت مند رہنے کے ان اصولوں کو اپنا کر، آپ اپنی زندگی کو خوشیوں سے بھر دینے کے ساتھ ساتھ اپنے مقصدوں کو بھی حاصل کر سکتے ہیں! 🌟


جمعہ, فروری 24, 2023

کالے جادو کی نشانیاں

 


کالے جادو کی نشانیاں. 

1 بیماری ہونے کے باوجود رپورٹس کلئیر آنا

2جاگنے کے بعد جسم کا درد کرنا اور تھکاوٹ محسوس کرنا،

3طبیعت میں چڑچڑاپن اور تنہائی پسند ہوجانا

4 چھوٹی چھوٹی باتوں پر شدید غصہ آنا اور غلطی پر ہونے کے باوجود غلطی کا اقرار نہ کرنا

5 رشتہ داروں اور دوست احباب سے بڑے بڑے جھگڑے پیدا ہونا

6 ہر وقت یہ محسوس کرنا کہ کوئی مجھے دیکھ رہا ہے ہجوم سے جی کترانا انجانا خوف محسوس کرنا کہ گھر سے نکلوں تو مر جاؤں گا

7 دماغ کا ماؤف ہو جانا سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم ہو جانا

8 سر سینے اور کمر کے نچلے حصے یا کندھوں پر بوجھ یا درد محسوس کرنا۔

9 معدہ کا مستقبل خراب رہنا تین تین مرتبہ پیشاب کیلۓ جانا اور مطمئن نہ ہونا

10  گردوں اور پاؤں کے تلوں میں سوئیاں چھبنا

11 جسم کا گوشت پھڑکنا گھٹنوں میں مستقبل درد رہنا

12  کوئی چیز رکھ کر بھول جانا بلا وجہ لوگوں کی مخالفت کرنا

13  مسجد جانے سے دل گھبرانا نماز اور آذان سے کراہت محسوس کرنا دین کے بارے میں کفریا خیالات آنا

14  بلاوجہ رونے کو دل کرنا اینے محسوس کرنا کہ کوئی آواز دے رہا ہے

15 کانوں کا بجنا اور اس میں سیٹھی کی اواز آنا

16 گندگی کے مکھی کا مسلسل پیچھا کرنا

17 جسم کا کٹنا خون کے چینٹے گرنا  بالوں اور کپڑوں کا کٹنا خواب میں خون سیلاب اور عورتوں کے جمگٹے کو دیکھنا

18  کاروبار کا اچانک نیچے گرنا دوسروں سے ادھار پیسے لیکر اس کو بھی ڈبونا

19  جوان بچیوں کا رشتہ نہ آنا اور آکر بچی کو مایوس کرنا

20 بے اولاد جوڑے کا ٹیسٹ کلئیر ہونا اور پھر بھی بچہ نہ ہونا یا تیسرے اور پانچویں مہینے کے حمل کا مسلسل گرنا یہ سب جادو اور بندش کے اثرات ہیں۔

21 پاک باز اور فرشتہ سیرت بیویوں کے شوھروں کا مسلسل گندی عورتوں کے ساتھ رہنا اور اپنے فرشتہ ٹائپ بیوی کو طلاق کی دھمکیاں دینا تو ایسے شوھر اپنے اختیار میں نہیں ہے اس پر بھی اگے سے جادو چل رہے ہیں یہ سب جادو کے اثرات ہیں۔


اگر کسی کو علامت ہیں تو رابطہ کرے ....

پیر, جنوری 17, 2022

صحت کا خزانہ چند سنہری اصول


صحت کا خزانہ چند سنہری اصول اپنائیں اور تندرست رہیں۔

1۔ روزانہ ایک دیسی لہسن ضرور کھائیں. 

2۔ ناشتے میں ابلے ہوئے انڈے کا استعمال لازمی کریں۔

3۔ ناشتے کے وقت ایک سیب کا استعمال کریں۔

4۔ گھی کی روٹی کی بجائے خشک روٹی استعمال کریں۔

5۔ دن میں 12 گلاس پانی ہر صورت پیئں۔

6۔ ایک دن چھوڑ کر تخم ملنگہ یا اسپغول چھلکا کا استعمال کریں۔


7۔ادرک۔ سونف۔ دار چینی۔ پودینہ۔ چھوٹی الائچی۔

تمام چیزیں تھوڑی مقدار میں لیں۔زیادہ نہ لیں۔انکا قہوہ بنا کے ایک ایک کپ پیئں۔ آدھا لیموں ملا لیں۔ایک دن چھوڑ کر ایک دن پیئں۔


8- روزانہ پانچ یا سات کجھوریں کھائیں. 

9- صبح کے وقت بھگو کے رکھے ھوئے بادام چھیل کر کھائیں 12 عدد 

10- بوتل اور ڈبے والے juices ترک کر دیں۔ بہت نقصان دہ ہیں۔ان کی جگہ گھر میں Fresh juice بنا کر پیئں۔


11- روزانہ اپنے ہاتھ کی ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلووں پر تیل لگا کر سوئیں۔ ناف میں تین قطرے تیل ڈالیں۔ کافی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔


12- تلاوت قرآن پاک، پانچ وقت نماز پابندی سے پڑھیں اور جو تھوڑا سا وقت جب بھی ملے اللہ کا ذکر کریں۔

ہفتہ, اگست 28, 2021

کمزوری اور لاغر پن کا بہترین گھریلو علاج وزن بڑھانے کا آسان نسخہ


وزن کیسے بڑھائیں۔۔

جیسے وزن کم کرنا ایک بڑا مسئلہ ہے ویسے ہی وزن کو بڑھانا بھی کسی آزمائش سے کم نہیں۔ کمزور لوگوں کا آدھا خون تو دوسرے لوگوں کےطعنے ہی نچوڑ لیتے ہیں۔ آج ہم آپ کیلئے وزن کو انتہائی تیزی سے بغیر کسی نقصان کےبڑھانے کے ایسے نُسخے لیکر آئے ہیں جو کم خرچ بالا نشین کی تعریف پر بالکل پُورے اُترتے ہیں اور آزمودہ بھی ہیں۔


*نسخہ نمبر 1:*

آجکل خربوزوں کا سیزن عُروج پر ہے اور اسی میں چُھپا ہے آپکا علاج! جی ہاں، خربوزوں کے بیجوں کو اکٹھا کرکے کسی برتن میں آدھے دن کیلئے رکھ چھوڑیں تاکہ بیج الگ الگ ہو جائیں۔پانی سے نکال کرسوکھا کر ان بیجوں کو کسی شیشے کے جار میں رکھ لیں اور دن میں 20 سے 30 بیج چھلکا اُتار کر چلتے پھرتے پھانک لیا کریں (مُراد چُبانا ہے، سالم نگلنا نہیں)۔ مرد حضرات بے شک صبح گھر سے نکلتے ہوئے روز یہ بیج جیب میں ڈال لیا کریں اور چلتے پھرتے جب بھی ٹائم ملے بےشک تھوڑے تھوڑے کر کے کھا لیا کریں۔ پھر دیکھیں اگلے ہی دن سے بھوک کیسے زور مارتی ہے اور کھایا پیا کیسے لگتا ہے۔۔۔ پانی، روٹی، گوشت، سبزی جو بھی کھائیں گے 3 سے 4 گھنٹے میں ان شاءاللہ خوب ہضم ہو کر جسم کا حصہ بن جائے گا۔


بچے، بوڑھے، مرد، خواتین اور بیماری کی وجہ سے کمزور ہونے والے لوگ بلا تکلف استعمال کریں، فائدہ اُٹھائیں۔

راز اس نُسخے کا یہ ہے کہ خربوزے کے بیج میں اللہ نے انسانی جسم کے میٹابولزم کو BOOST کرنے کی زبردست طاقت چُھپا رکھی ہے۔ جن لوگوں کو قبض کی شکایت رہتی ہے وہ ایک بار یہ نُسخہ ضرور آزمائیں۔ اس چھوٹے سے بیج میں ہزار کرامات چھُپی ہوئی ہیں جتنے اشارے دے دئے ہیں عقلمند اُن سے بہت کُچھ سمجھ جائیں گے۔

جب مطلوبہ وزن حاصل ہو جائے تو کبھی کبھی 3 یا 4 دن بعد تھوڑے سے بیج کھا لیا کریں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں واک کریں اور نماز پڑھیں۔


*نسخہ نمبر 2:*

روز رات کو سونے سے 2 یا 3 گھنٹے پہلے 3 سے 4 کیلے لیکر کسی برتن یا کپ میں چمچ سے کچل کر حلوہ سا بنا لیں یعنی "MESH" کر لیں (مشین سےگرائنڈ یا بلینڈ مت کریں)۔ ٹی وی دیکھتے ہوئے یا اخبار پڑھتے ہوئے آرام اور تسلی سے چمچ کے ساتھ 10 سے 15 منٹ میں کھائیں (زیادہ مزہ لینے کیلئے تھوڑی دیر فریج میں ٹھنڈا بھی کرسکتے ہیں اور روح افزاء وغیرہ ڈال لیں تو کیا بات ہے)۔

کیلے کھانے کے 10 منٹ بعد ایک گلاس نیم گرم دودھ پی لیں اور تھوڑی سی واک کرکے سو جائیں۔ انشاءاللہ 3 سے 4 دن میں وزن بڑھنا شروع ہوجاے گا۔

اتوار, جنوری 24, 2021

سردیوں میں پاؤن کی انگلیوں میں خارش اور سن ہونے کا گھریلو آسان علاج

 سردیوں میں پاؤں کی انگلیوں پےسوالینگ ہو جاتی ہے اس کے لیے آزمودہ ٹوٹکا 

حالص سرسوں تیل اور نمک مکس کرے نیم گرمُ کر کے انگلی کی مالش کرے اچھے سے پھر دو جراب چڑا کے سو جاے  تین۔ چار لگے اگر میرے دس سال سے یہ ھوتا تھا بہت مسلۂ تھا رات سو نہ سکتی تھی نہ چلا جاتا تھا پھر اللہ کا شکر ہے اس ٹوٹکے کمال کردیا آج مین چھ سال کر رہی ھوں اب تو جیسے بھول گی کبھی ایسا تھا 

حالص سرسوں تیل اور نمک مکس کرے نیم گرمُ کر کے انگلی کی مالش کرے اچھے سے پھر دو جراب چڑا کے سو جاے  تین۔ چار لگے اگر ذیادھ سوجن ہے پر آرام ا جاے گا 

دعا میں یاد رکھے اگر فائدھ ھو ضرور بتاے سب کو  سوجن ہے پر آرام ا جاے گا 

دعا میں یاد رکھے اگر فائدھ ھو ضرور بتاے سب کو

اتوار, مئی 17, 2020

بدگمانی نفرتوں کا آغاز شیطان کا پہلا وار۔

بدگمانی سے بچو

بد گمانی سے بچو ایسے حیران کن واقعات جو آپ کی زندگی بدل دیں۔
دو سال قبل جب میں نے ایک کمپنی میں ملازمت کی تو وہاں کم و بیش سب ہی خوش مزاج لوگ تھے۔ مگر ایک انگریز نوجوان ایسا بھی تھا جو اکثر میری بات کا جواب نہیں دیتا، میں اسے آواز دیتا تو بعض اوقات وہ میری طرف دیکھنا بھی گوارا نہ کرتا اور کبھی میں مذاق کرتا تو مسکراتا تک نہیں۔ میرے دل میں یہ بات آگئی کہ کیسا بدمزاج آدمی ہے ، شاید اپنی گوری چمڑی پر نازاں ہے ..... یہاں تک کہ ایک سال یوں ہی گزر گیا ، پھر ایک روز اس نے کسی بات کے دوران مجھے بتایا کہ وہ سماعت سے جزوی طور پر محروم ہے، اسلئے اکثر لوگوں کی باتیں سن نہیں پاتا، مجھ پر گھڑوں پانی پڑ گیا کہ میں کیسے اس سے اتنا عرصہ بدگمان رہا !
.میرے گھر سے قریبی علاقے میں ایک شخص مجھے اکثر نظر آتا ، وہ ڈبل روٹی یا چپس کھاتا تو کافی سارا کونے میں پھینک دیتا۔ میں سوچنے لگا کہ کیسا ناشکرا ہے، رزق کی بے حرمتی کرتا ہے، اسے ضائع کردیتا ہے ، اگر نہیں کھانا ہوتا تو تھوڑا لیا کرے، یہی سوچتے ایک روز اس سے آنکھیں چار ہوئی تو اس نے مسکرا کر چمکتی آنکھوں کے ساتھ کہا کہ 'بھائی یہ دیکھو ، یہ میں کیڑوں کو کھانا ڈالتا ہوں ، انہیں کیسے رزق دیتا ہے' .. میں ٹھٹھک کر رک گیا ، میں جسے ناشکرا سمجھتا تھا، وہ تو کئی ناتواں مخلوق کو رزق دینے کا ذریعہ بنا ہوا تھا۔ ندامت سے میرا سر جھک گیا ۔
انگلینڈ میں رواج ہے کہ ہمارے دیسی لوگ اپنا نام بدل کر انگریزو جیسا بنا لیتے ہیں ۔ جیسے جمشید بدل کر 'جم' بن جاتا ہے یا تیمور بدل کر ' ٹم ' رہ جاتا ہے وغیرہ .. ایک روز اپنے دوستوں سے ملنے ایک دوسرے علاقے گیا تو وہاں دیکھا کہ سب گورے میرے ایک دوست محمد کو 'مو' کہہ کر بلا رہے ہیں۔ مجھے شدیدتکلیف ہوئی کہ کائنات کے حسین ترین نام کو بدل کر کیسا کر ڈالا ؟ صرف اسلئے کہ گوروں سے مناسبت ہوجائے؟ .. اسی خیال کو دل میں دبائے رکھا لیکن کہا نہیں۔ واپس گھر آگیا ۔ کچھ عرصہ بعد پھر ملاقات ہوئی اسی دوست سے، اس بار نہیں رہا گیا۔ میں نے کہا محمد تمہارا نام تو سب سے بلند ہے اور تم نے اسے بدل کر 'مو' کردیا ، ایسا نہ کرو ! ... میری بات سن کر اس نے جواب دیا کہ 'عظیم بھائی ، میں نے ایسا جان کر کیا ہے، جب کام پر ہوتا ہوں تو یہ لوگ غصہ یا مذاق میں مجھے گالیاں دیتے ہیں، میں نہیں چاہتا تھا کہ میرے نبی کے نام کے ساتھ کوئی نازیبا کلمہ یہ کہیں، لہٰذا میں نے اپنا نام 'مو' لکھوا دیا تاکہ یہ 'مو' کو گالی دیں ، 'محمد' کو نہیں ! ...... یہ سن کر میری حالت ایسی تھی کہ کاٹو تو لہو نہیں ، میں دہل گیا کہ اگر آج میری ملاقات نہ ہوتی اور میں اس سے یہ نہ پوچھتا تو ساری زندگی میں اپنے اس بھائی کے بارے میں بدگمانی سینے میں دبائے رکھتا۔ وہ حرکت جسکا کرنا مجھے گستاخی لگتا تھا ، وہ تو حب رسول کا اعلی نمونہ تھی ۔
میں اب جان گیا ہوں، میں اب سمجھ گیا ہوں کہ میری یہ آنکھ مجھے جو بھی دکھائے ، میں کسی کے بارے میں بدگمانی نہیں رکھوں گا ! میرے رب نے اپنی کتاب میں سچ کہا ہے کہ
.سورہ الحجرات ١٢
''اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو، گمانوں سے بہت اجتناب کیا کرو، کیونکہ بعض گمان صریح گناہ ہوتے ہیں؛ اور ٹوہ میں نہ لگو، ..."

جمعرات, مئی 07, 2020

رنگ گورا کرنے کا آسان گھریلوٹوٹکا جو چہرہ ہی نہیں بلکہ پورا جسم گورا کرے۔

رنگ گورا کرنے کا گھریلو ٹوٹکا

لوگ رنگ گورا کرنے کے لئے کیا کیا جتن کرتےہیں اور کئی طرح کی کریمیں اور ہربلز استعمال کرتے ہیں مگر پھر بھی نتائج نہیں آتے۔

بلکہ کئی بار تو ایسا ہوتا ہے کی انکی جلد پہلے سے بھی خراب ہو جاتی ہے یا انفیکشن ہو جاتی ہے ۔ مگر آج ہم ایسا قدرتی ٹوٹکا شئیر کریں گے جس کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہے بلکہ اس کے نتائج آپ کو حیران کر دیں گے۔


آج کا قدرتی ٹوٹکا صرف چہرہ ہی نہیں بلکہ آپکا پورا جسم گورا کر دے گا۔ اسے ستعمال کے بعد آپ ضرور لوگوں کو بھی یہ راز بتائیں گے۔

تو حاضر ہے آج کا بہترین رنگ گورا کرنے کا ٹوٹکا۔

چقندر 2 عدد۔

سیب 3 عدد۔

دونوں کا چھلکا اتار کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں اب دونوں کے ٹکڑے بلینڈرمیں ڈال کر انکا جوس نکال لیں۔ اس جوس کو کیس شیسشے کی بوتل میں محفوظ کر لیں۔

اب یہ جوس روزانہ دن کے 11 بجے ستعمال کریں صرف ایک چائے کے کپ کے برابر جوس پینا ہے۔ آپ دیکھیں گے کیو صرف تین ماہ کے استعمال سے آپکا صرف چہرہ ہی نہیں بلکہ پوری رنگت سفید ہو گئی ہے۔

اور آپ کا رنگ گورا ہو چکا ہے۔ بس ایک کام کرنا ہے یہ مفت نسخہ آگے شئر ضرور کریں۔ شکریہ۔

اگر فائدہ نہ ہو تو پریشان نہ ہوں رنگت اللہ تعالی کی بنائی ہوئی ہے اپنے کردار اور اخلاق کو بہتر بنائیں لوگ آپ کو پسند کریں گے۔ آپ نے دیکھا ہو گا اکثر ہیرو گندمی یا پکی رنگت کے ہوتے ہیں مگر دنیا انکو بہت پسند کرتی ہے۔

 

 


کرونا وائرس علمی طاقتوں کا منصوبہ یا کچھ اور ایک چشم کشا تحریر ۔

 
               کرونا وائرس کا منصوبہ فلاپ ایسے سنسنی خیز انکشافات کہ آپ حیران رہ جائیں۔
 
کرونا وائرس کا عالمی ڈرامہ اپنے اخری اقساط کے مراحل
 میں داخل ھو گیا ھے، مگر باجود اس کے کہ یہ ڈرامہ بری طوح فلاپ ھو گیا اسکے اسکرپٹ رائٹر،  پروڈیوسر اور اداکاروں نے اپنے شاندار بزنس کے اھداف بحرحال حاصل کرنے ھیں اور حاصل کر کے رھیں گے ،خواہ اس کے لیئے طاقت ، دھونس دھمکی یا لین دین کا استعمال ہی کیوں نہ کرنا پڑے،
امریکی عوام نے وائیٹ ھاوس میں بل گیٹس کے خلاف ایک پٹیشن جمع کروائی ھے جس میں اس بات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا کہ بل گیٹس کی فاونڈیشن نے کرونا کی وباء پھیلنے سے کئی ھفتے پہلے کس بنیاد پر کرونا وائرس پھیلنے اور اسکی تیاری کرانے کی ریحرسل کرائی تھی ، پٹیشن میں بل گیٹس کو ایک ظالم، بے رحم اور ناقابل اعتماد شخص قرار دیتے ھوئے اس بات کا اعتراف کیا گیا ھے کہ بل گیٹس نے کئی مواقعوں پر یہ بات کہی ھے کہ ویکسینز کے زریعے دنیا کی ابادی دس سے پندرہ فیصد کم کی جاسکتی ھے ،جبکہ بل گیٹس نے ڈبلیو ایچ او سمیت اقوام متحدہ کے دو زیلی اداروں کی مدد سے کینیا میں خفیہ ویکسینیشن کے زریعے لاکھوں بچوں کو بانجھ بنا دیا، ایسی صورت میں کرونا کے حوالے سے ممکنہ طور پر متعارف کرائی جانے والی ویکسین پر کیسے اعتبار کیا جائے،
یہ پٹیشن دائر کرنے سے چند دن پہلے امریکی شہریوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ھوئے بل گیٹس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور اسکی گرفتاری کا مطالبہ کیا ، مظاہرین کرنا وائرس کے پھیلاو اور دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلانے کا ذمہ دار بل گیٹس کو ٹھہرا رہے تھے۔

ھفتے امریکہ میں دو ڈاکٹروں نے کمال جرات کا مظاہرہ کرتے ھوئے ایک پریس کانفرنس میں خوفناک انکشافات کیئے، مگر انکی یہ پریس کانفرنس فوری طور پر یو ٹیوب سے ھٹا دی گئی اور کنٹرولڈ میڈیا پر نشر کرنے سے روک دی گئی تاھم اب ڈاکٹروں کی حمایت میں مضبوط لابیاں متحرک ھو چکی ھیں جو ان ڈاکٹروں کی پریس کانفرنس میں پیش کردہ حقائق دنیا کے سامنے لانے کی کوشش کریں گی، اس پریس کانفرنس میں ڈاکٹروں نے یہ انکشاف کیاتھا کہ صحت کے حکام کو ہر قسم کی اموات کرونا وائرس کے کھاتے میں شامل کرنے کی ھدایت کی گئی تھی اور اس وبا کو بڑھا چڑھا کر عوام کو خوف میں مبتلاء کرنے کا کہا گیا ھے، ڈاکٹروں نے کرونا وائرس کی ھلاکت خیزی کو رد کرتے ھوے کہا ھے کہ یہ عام نزلہ بخار کا وائرس ھے جس میں ھونے والی چند اموات میں خوف کا عنصر نمایاں ھے،
ادھر عین اسی وقت جاپان کے ایک سائنسدان نے اپنی تحقیقی رپورٹ جاری کرتے ھوئے یہ بڑا انکشاف کیا ھے کہ کرونا وائرس قدرتی طور بننے والی بیماری یا وباء نہی ھے بلکہ یہ انسانی طور پر بنائی اور پھیلای گئی وباء ھے
ان حقائق کے سامنے انے کے بعد کئی چیزیں کھل کر سامنے انا شروع ھو گئی ھیں ، جن میں سب سے اھم بات جو سامنے ائی ھے وہ یہ ھے کہ عالمی طاقتیں نیو ورلڈ ادڈر کے تحت بے تحاشا گولہ بارود کا استعمال کرکے اور لاکھوں لوگوں کا قتل عام کرکے جن ممالک کو ختم نہ کرسکے انکا جغرافیہ اور سرحدیں تبدیل کرنے میں ناکام رہے ، پرانی مملکتوں اور ریاستوں کی جگہہ نئے ممالک کا قیام عمل میں نہ لاسکے اور گرئیٹر اسرائیل کا خواب شدمندہ تعبیر نہ کرسکے اب یہ مقاصد  بدترین معاشی بحران پیدا کرکے حاصل کیئے جائیں، مگر یہ انے والا وقت ہی بتائے گا کہ عالمی قوتیں اپنے اس نئے اور بے رحم حربے میں کتنے فیصد کامیاب ھوتی ھیں ،فی الوقت ان کا یہ ڈرامہ قبل اذ وقت طشت اذ بام ھونے کی وجہ سے فلاپ نظر ارہا ھے، دیگر خوفناک وجوھات میں دنیا کی ابادی میں پندرہ فیصد کمی لانے کا مذموم منصوبہ ھے جسکا انکشاف اوپر کی سطور میں کیا جا چکا ھے، اس منصوبے کی تکمیل کے لئے کینیا جیسے غربت زدہ ملک کے لاکھوں بچوں کو بانجھ کردیا گیا جبکہ اس غیر انسانی فعل اور گھناونے جرم میں اقوام متحدہ کے دو زیلی ادارے بھی پوری طرح حصہ دار قرار پائے گئے ھیں ، کرونا وائرس کی تشکیل اور پھیلاو کا مرکزی کردار بل گیٹس کو قرار دیا جارہا ھے، جو اس مذموم مقصد کے حصول کے لیئے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکا ھے مگر اس کا یہ سرمایہ کئی گنا زیادہ منافع کے ساتھ  واپس کرنے کے لیئے کرونا وائرس کی ویکسین بھی بل گیٹس کی کمپنی کا منظور کرنے کا پروگرام ھے جو اس ڈرامے کے مقررہ قسط میں ابھر کر سامنے ائے گا، اور اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ ڈبلیو ایچ او اس قسط میں مرکزی کردار ادا کررہا ھوگا
اب سوال یہ پیدا ھوتا کہ پاکستان کی حکومتیں اپنی عوام اور مملکت کو اس ناپاک منصوبے کے مضمر  اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے کوئی بڑا اقدام لیں گی یا حسب سابق
اور حسب روایت چند ڈالروں کے عوض سودا طے کر لیں گی۔ 

زیادہ پڑھی جانے والی پوسٹس