منگل, جنوری 09, 2024

عورت کی سچی محبت کی نشانی : اگر عورت یہ دو کام کرتی ہے تو وہ آپ سے سچی محبت کرتی ہے.

  عورت کی سچی محبت کی نشانی : اگر عورت یہ دو کام کرتی ہے تو وہ آپ سے سچی محبت کرتی ہے.



جو بیوی شوہر کے لئے سجنا سنورنا بند کر دے اسے شوہر کے دیر سے گھر آنے پر شکایت نہیں ہونی چاہئے۔ خیال رکھیں ! یہ زندگی دو دفعہ آپ کو ایک ” مخلص عورت” سے نہیں نوازے گی۔تکلیف کی انتہا تب ہوتی ہے جب آپ اس انسان کے لئے کچھ نہ رہیں جس کے لئے آپ سب کچھ رہے ہوں

۔جب جب ہم محبت کا ناپ تول کرنے لگتے ہیں ، یا اس کے درجے مقرر کرنے لگتے ہیں تب تب محبت ہاتھوں نکلنے لگ جاتی ہے اور ایک دن ہم محبت سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔خود کو ، خود ہی خوش رکھنے کی کوشش کیا کریں، ایروں غیروں کے سہارے پر رہیں گے تووہ آپ کے پاس بچی کھچی خوشی بھی نہیں چھوڑیں گے۔لوگ ہمیشہ اپنی مرضی کے مطابق سوچتے ہیں اس لئے وضاحتیں دینے کا کوئی فائدہ نہیں۔دنیا میں بولی جانے والی زبانوں میں سب سے میٹھی زبان مطلب کی زبان ہے۔عورت کے پاس یہ صلاحیت ہے

کہ وہ حالات کے تقاضے کے مطابق وہ اپنے والدین کا بیٹا بھی بن سکتی ہے اور اپنی اولاد کا باپ بھی ۔ اگر عورت یہ دو کام کرتی ہے تووہ آپ سے سچی محبت کرتی ہے ۔ پہلی نشانی یہ کہ وہ آپ سے ہمیشہ ٹائم مانگے گی اور آپ کے ٹائم نہ دینے پر ناراض ہو گی۔دوسری نشانی یہ کہ وہ آپ کے ذرہ سے ناراض ہو نے پر ڈر جائے گی اور آپ کو منانے لگ جائے گی۔جب ایک مرد دوسری چیزوں میں دلچسپی لیتے ہوئے اپنا وقت کسی اور جگہ صرف کرنے لگے اور اپنی زندگی کی ساتھی کو یکسر نظر انداز کرنے لگے۔ ہم سب ہی کسی نہ کسی کی توجہ چاہتے ہیں

اور یہ سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ مردوں اور عورتوں کو اسی قسم کی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔جب عورت یہ محسوس کرتی ہے کہ اس کا جیون ساتھی اس کو توجہ نہیں دے رہا اور اس کی توجہ کسی اور جانب مبذول ہے خاص کر جب عورت یہ محسوس کرتی ہے کہ وہ مرد کی زندگی میں سب سے اہم ہے، ایسے میں جب اسے کسی اور جانب سے توجہ ملے تو کوئی شخص اس کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہو تو وہ اس کی توجہ اس جانب مبذول ہو جاتی ہے۔ لڑائی اور اختلافات ہر رشتے کا ناگزیر جز ہے تاہم یہ ضروری ہے کہ دونوں کچھ بنیادی اصولوں پر متفق ہوں

اور اپنی غلطی کو ہمیشہ تسلیم کرنے کے لیے تیار ہوں۔ایسے لوگ جو اپنی غلطی تسلیم نہیں کریں گے تو عورتوں کے دل میں ان کے لیے نفرت پیدا ہونے کے امکان زیادہ ہیں۔ لڑائی ہمیشہ جیتنے کے لیے نہیں ہوتی اور جب آپ غلطی پر ہوں تو کس طرح معاملات کو ٹھیک کرنا ہے یہ آپ کہ ذمہ داری بنتی ہے۔کسی بھی شخص کے لیے اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہو جاتی ہے جب وہ اپنے خاندان، اپنے دوستوں اور عورت کے درمیان پھنس جاتا ہے۔ کوئی بھی شخص مشکل صورتحال میں عورت کے ساتھ کھڑا رہتا ہے اور عورت یہ محسوس کرتی ہے کہ یہ مرد اس کی پروا رکھتا ہے

اور اس کے لیے دوسروں کے سامنے کھڑا ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر ایسا نہ ہو تو عورت کے دل میں اس کے محبت کم ہو جاتی ہے۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

بدھ, جنوری 03, 2024

سرکاری ملازمین یہ بات پلے باندھ لیں

 *تمام سرکاری ملازمین کے لئے اہم پوسٹ لازمی پڑھیں ۔۔


تمام احباب سے گزارش ہے کہ یہ زندگی عارضی ہے اور ہر کسی کو ایک دن جانا ہے لہذا خدا نخواستہ اگر کوئی ملازم دوران سروس وفات پا جاتا ہے تو بعد میں اس کی فیملی کو کیا مسائل درپیش ہوتے ہیں ان کو مسائل وقت اور پیسے کا ضائع ہونے سے بچانے کیلئے آپ درج ذیل ان باتوں پر فوری عمل کریں تاکہ کل آپ کی فیملی کو کسی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے خاص طور سے بچوں کو تکلیف نہ اٹھانی پڑے...


1=سب سے پہلے اپنے شناختی کارڈ، سروس بک، سیلری سلپ اور پہلے تقرری آرڈر میں اپنی تاریخ پیدائش تاریخ تقرری چیک کریں کہ اس میں فرق نہ ہو


2=اپنا اور اپنی زوجہ کا شناختی کارڈ اپڈیٹ رکھیں کہ اس کی میعاد ختم ہونے کے قریب نہ ہو


3=اپنا نکاح نامہ کمپیوٹرائزڈ بنا کر رکھیں اور آپ کی زوجہ کے شناختی کارڈ میں شوہر کی جگہ آپ کا نام لکھا ہو.


4=بچے جو 18 سال سے زیادہ ہوں ان کا شناختی کارڈ ہو اور جو چھوٹے ہوں ان کا ب فارم لازمی بنا لیں اور ان سب کی تاریخ پیدائش نام ولدیت پر غور کریں کہ کسی میں کچھ غلطی نہ ہو


5=اپنی سروس بک جی پی فنڈ رجسٹر کو اپڈیٹ اور مکمل رکھیں اور دیکھیں ٹریژری سے ویرہفائی کی سٹیمپ لگی ہوئی ہو، 


6=اگر آپ نے جی پی فنڈ نمبر نہیں لیا ہے تو وہ فوری طور پر لے لیں،


7-- اپنے تمام تعلیمی اسناد کو ویریفایئ کرکے رکھیں اور خصوصاً اپنے پہلے تقرری آرڈر کی لازمی ویریفیکیشن کر کے رکھیں


8=اپنے تنخواہ والے اکاؤنٹ میں پیسے مت رکھیں کیونکہ وہ فوراً بند ہوجاتا ہے پھر وہ رقم عدالت کے فیصلے کے بعد ملتے ہیں جس میں تین چار ماہ لگتے ہیں.


 9=اپنا ایک الگ پرائیویٹ اکاؤنٹ ہو جس میں احتیاطاً کچھ رقم رکھیں اور ایک چیک لکھ کر دستخط کرکے گھر کے کسی زمہ دار شخص کے حوالے کریں جو وہ رقم بوقت ضرورت کام آئے گی کیونکہ ملازم کی وفات کے بعد تین چار ماہ کے بعد بیوہ کو پنشن ملتی ہے. 


10= نادرا سے FRC فارم بنوا کر رکھیں جس میں آپ کے خاندان کا مکمل ڈیٹا لکھا ہوتا ہے اگر اس میں کوئی غلطی ہو تو ابھی سے درستگی کر لیں اس میں ایک دن کے پیدا ہونے والے بچے کا بھی تصویر اور ریکارڈ ہوتا ہے.


جمعرات, دسمبر 28, 2023

آسٹریلیا کی 30 خواتین کا اکٹھے قبول اسلام سبحان اللہ

 حیران کن طور پر آسٹریلیا کی 30 خواتین نے اسلام قبول کر لیا۔



غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر فلسطینویں کے عزم و حوصلہ اور ثابت قدمی سے متاثر ہو کر آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں 30 خواتینوں نے مبینہ طور پر اسلام قبول کرلیا۔

 اسلام قبول کرنے کی روح پرور تقریب میلبرن میں واقع میڈو ہائٹس مسجد میں منعقد کی گئی۔

ترکی میڈیا کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی۔ ویڈیو میں عبایا میں ملبوس خواتین کو باری باری مبلغ کی مدد سے کلمہِ شہادت پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسلام قبول کرنے والی خواتین نے بعد ازاں اپنے تاثرات بھی میڈیا سے شئیر کیے۔

نو مسلم جیکولین ریٹزاک کا کہنا تھا کہ 'میں نے دو ہفتے قبل اسلام قبول کیا ہے جس پر بے حد خوشی محسوس کررہی ہوں ۔ بہت سکون ملا ہے ۔'

جیکولین ریٹزاک نے اپنا مذہب تبدیل کرنے کی وجہ بھی بتائی کہ ایسا انہوں نے غزہ کےحالات دیکھ کر کیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی خواہش بھی بتائی کہ وہ اسلام اور اللہ کے قریب ہونا چاہتی ہیں۔

اسلام سے سرشار ہونے والی وہاں موجود دوسری خواتین کرسٹین کرنوگوناک نے اسلام میں ایک خدا کے تصور سے اپنے گہرے تعلق کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ فلسطینیوں کی جدوجہد ان کے دلوں کو چھو گئی جس کے باعث انہوں نے اسلام قبول کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین کے مسائل انہیں روزانہ کی بنیاد پر رلاتے ہیں۔


۔

بدھ, دسمبر 27, 2023

فتنہ قادیانیت کی اک خطرناک سازش

 *فتنہ قادیانیت کی  ایک بدترین سازش*۔۔۔۔۔



آ ج حسب معمول چھٹی جماعت میں پڑھائی کے دوران ایک بچے کے سکول بیگ پر نظر پڑی جس پر ربوہ (قادیانیوں کی مذہبی درسگاہ)کا مونوگرام بنا ہوا تھا اس کے ساتھ ہی islamhouse.com کا ویب سائٹ کا ایڈریس دیا گیا تھا جسے ہماری نئ نسل اسلامی ویب سائٹ سمجھ کر سرچ کر کے گمراہ ہو سکتی ہے.... لہذا ہر خاص و عام اور خصوصا اساتذہ کرام اور والدین سے درخواست ہے کہ اس طرح کے تشہیری مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور طلباء کو عقیدہ ختم نبوت کا درس دیں اور فتنہ قادیانیت سے آ گاہ کریں۔


منقول.۔۔۔۔۔

ٹریفک لائسنس فیس میں بےتحاشہ اضافہ

‏بریکنگ نیوز🚨



لاہور:پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ۔۔۔

لرنر لائسنس،ڈرائیونگ لائسنس اور رینیوئل آف لائسنس کی فیسوں میں اضافہ


ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں 1000فیصدتک کا اضافہ کیا گیا

 لائسنس کی فیسیں 5سال کی بجائے ہر سال وصول ہو گی

لرنر لائسنس کی 5سال کیلئے فیس60روپے مقرر تھی

حکومت نے ہرسال 500روپے لرنرفیس مقرر کر دی

موٹرسائیکل لائسنس کی 5سالہ فیس 550روپے مقرر تھی

شہریوں سے لائسنس کیلئے ہر سال 500روپے وصول کیا جائےگا

موٹرسائیکل رکشہ کی 5سالہ فیس550روپے مقرر،اب ہر سال500روپے مقرر

موٹرکاروجیپ کے لائسنس کی 5سالہ فیس950،اب 1800روپے ہر سال وصول ہو گا

لائٹ ٹرانسپورٹ کی 5سالہ فیس950تھی،اب ہر سال2000وصول ہو گا

ہیوی ٹرانسپورٹ کی5 سالہ فیس450تھی،اب ہرسال2000روپے دینا ہوگا

ٹریکٹرلائسنس کی 5سالہ فیس 450تھی اب ہر سال1000وصول کیا جائے گا

کمرشل ٹریکٹر کی5سالہ 450تھی اب ہر سال 1500روپے دینا ہو گا

پبلک سروس وہیکل کی 5سالہ فیس 450مقرر تھی، اب ہرسال1500دینا ہو گا

باقی کیٹگریز کی ڈرائیونگ لائسنس فیس100روپے سے بڑھا کر1000کر دی گئی

ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں 20سال بعد بڑا اضافہ کیا گیا

یکم جنوری سے پنجاب بھر سے نئی فیسوں کا اطلاق ہو جائے گا،ٹریفک پولیس حکام

جمعہ, دسمبر 22, 2023

الف تا ے مدحت رسول صلی اللہ علیہ وسلم

 الف۔ نے کہا  ۔اللہ کا رسول آرہا ہے

ب۔   نے کہا   ۔ بانی اسلام آرہا ہے

ت۔   نے کہا ۔۔۔تاجدار مدینہ آرہا ہے

ث۔   نے کہا ۔۔۔ثروت والا آرہا ہے

ج۔   نے کہا ۔۔جلیل القدر آرہا ہے

ح۔   نے کہا ۔۔حبیب خدا آرہا ہے

خ۔   نے کہا ۔۔۔خاتم النبیین آرہا ہے

د    نے کہا۔  دو جہاں کا والی آرہا ہے

ذ۔    نے کہا   ۔ذالک الکتاب کہنے والا آرہا ہے

ر۔    نے کہا ۔۔۔رحمت للعالمین آرہا ہے

ز۔    نے کہا ۔۔۔زمانے کا امام آرہا ہے

س ۔نے کہا ساقی کوثر آرہا ہے

ش ۔نے کہا شافع محشر آرہا ہے

ص ۔نے کہا صادق و امین آرہا ہے

ض ۔نے کہا ضعیفوں کا ماوی آرہا ہے

ط  ۔نے کہا طاہر ومطہر آرہا ہے

ظ  ۔نے کہا ظلم کو مٹانے والا آرہا ہے

ع  ۔نے کہا عرب کا تاجدار آرہا ہے

غ  ۔نے کہا غریبوں کا ماوی آرہا ہے

ف ۔نے کہا فقیروں کا مولی آرہا ہے

ق۔۔ نے کہا  قرآن والا آرہا ہے

ک۔۔ نے کہا  کملی والاآرہاہے

ل۔ ۔نے کہا لوح و قلم والا آرہا ہے

م   ۔نے کہا محمؐد رسول اللہ آرہا ہے

ن ۔۔نے کہا نبیوں کا سردار آرہا ہے

و۔۔۔۔نے کہا والضحی آرہا ہے

ہ۔۔۔۔۔نے کہا ہادی برحق آرہا ہے

اور 

ی۔۔ پکار اُٹھا یکتا اور انوکھی شان والا آرہا ہے

زیادہ پڑھی جانے والی پوسٹس