موسم سرما اور وٹامن ڈی کی کمی ۔۔۔
تحریر : ڈاکٹر ایم اسلم سلیم
موسم سرما میں سورج نکلنے کے کم سے کم دورانیے کے دنوں میں وٹامن ڈی کی کمی کا اثر جسم پر ہو سکتا ہے. وٹامن ڈی ہمارے جسم کے لئے بہت اہم ہوتا ہے کیونکہ یہ ۔۔۔ کولیسٹرول کو کنٹرول، ہڈیوں کی مضبوطی، امیون سسٹم کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ دل کی صحت کے لئے بھی ضروری ہوتا ہے.
وٹامن ڈی کی کمی کے کچھ عمومی اثرات :
1) جسم میں کمزوری اور تھکاوٹ
2) امیون سسٹم کی کمزوری جو آئے روز کسی نہ طرح صحت کی خرابی کا باعث بن سکتی ہے ۔
3) وٹامن ڈی کی کمی ہڈیوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے اور ان کو کمزور کر سکتی ہے
4) وٹامن ڈی کی کمی سے انتہائی تھکاوٹ ، اونگھما ،عدم توجہ اور دل کی دھڑکن کا بڑھ جانے جیسی علامات پیدا ہو سکتی ہیں۔
5) وٹامن ڈی کی کمی سے جوڑ متاثر ہوکر کمزور ہوسکتے ہیں اور اور ان میں درد اور ہڈیوں کے ٹوٹنے کا رحجان زیادہ ہو سکتا ہے۔
وٹامن ڈی کی کمی کو دور کرنے کیلئے مفید تجاویز ۔۔
دھند یا پھر شدید سردی کے موسم میں کبھی نہ کبھی سورج نکل آتا ہے اس دن وقت ضائع کیے بغیر کم از کم پانچ 15 منٹ کے لیے سورج کی شعائیں ضرور لیں۔
ہماری روز مرہ زندگی میں بہت سی ایسی غذائیں ہیں جن میں وٹامن ڈی کی مناسب مقدار پائی جاتی ہے مثلاً مچھلی ، چکن ، انڈے بہترین ثابت ہوتے ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ ان غذاؤں میں بھی وٹامن ڈی مناسب مقدار میں موجود ہوتا ہے جیسے اورنج جوس ، دودھ ، دہی وغیرہ ۔ ڈاکٹر کے تجویز کردہ وٹامن ڈی پر مشتمل سپلیمنٹ بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں۔





