جمعہ, مارچ 27, 2020

کرونا سے بچاؤ کی ضروری ہدایات اور احتیاط پر عمل کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے۔


”چندنہایت ضروری باتیں“  
١. ہر ممکن کوشش کریں کہ گھر سے باہر نہ نکلیں۔
٢. صابن کے ساتھ بار بار ہاتھ منہ دھوتے رہیں۔
٣. نزلے زکام خشک کھانسی یا بخار کی صورت میں خود کو دوسرے گھر والوں سے بالکل الگ کرلیں۔
٤. مسلسل سانس میں  دشواری تھکن اور بخار کی صورت میں مستند ڈاکٹر سے فوری رابطہ کریں۔
٥. کسی دوسرے شخص میں کورونا کی تصدیق ہوجانے کی صورت میں طنز وطعنہ زنی مت کریں۔
٦. کورونا سے متاثرہ شخص و خاندان کو حوصلہ دیں۔
٧.سوشل میڈیا یا کسی بھی فورم پر کورونا سے متاثرین کا مذاق ہرگز نہ اڑا۶یں اور نہ ہی نفرت کا مظاہرہ کریں کیونکہ ایسا کسی کے ساتھ سے بھی ہو سکتا ہے۔
٨. احتیاط کریں اور موذی وبا۶ کے ٹلنےکی دعا کرتے رہیں۔
٩. متاژرین کی صحتمندی کی دعا کریں۔
”کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے“

پیر, مارچ 23, 2020

کرونا واۂرس کے ایسے فوائد جو آپکو حیران کردیں۔


کرونا کے فوائد وثمرات

*1: سینماگھر ،نائٹ کلب ،رقص گاہیں ،شراب خانے ،جواخانے بند کرادیے-
*2: جنسی بےراہ روی کےمراکزبند کرائے۔

*3: سودکی شرح بھی کم کرادی۔

*4: خاندانوں کوایک طویل جدائ کے بعدان کے گھروں میں دوبارہ اکٹھاکیا۔

*5: اس نے غیرمرداور غیرعورت کوایک دوسرے کوبوسا دینے سے بھی روکا۔

*6: اس نے عالمی ادارہ صحت کواس بات کے اعتراف پرمجبورکیا کہ شراب پینا تباہی ہے،لہذااس سے اجتناب کیاجائے۔

*7: اس نے صحت کے تمام اداروں کویہ بات کہنے پرمجبورکیا کہ درندے ،شکاری پرندے ،خون ،مردار اورمریض جانور صحت کے لئے تباہ کن ہیں۔

*8: اس نے انسان کوسکھایا کہ چھینکنے کاطریقہ کیا ہے۔

*9: سکھایا اور یاد کرایا کی صفائ کس طرح کی جاتی ہے جو ہمیں ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے1450 سال پہلے بتایا تھا اور ھم بھلا چکے تھے۔

*10: اس نےفوجی بجٹ کاایک تہائ حصہ صحت کی طرف منتقل کرایا ہے۔

*11: اس نے دونوں جنسوں کے اختلاط کومذموم قراردیاہے۔

*12: اس نےدنیاکے بعض بڑے ممالک کےحکمرانوں کوبتادیاکہ لوگوں کوگھروں میں پابندکرنے،جبری بٹھانےاور ان کی آزادی چھین لینےکامعنی کیاہوتاہے۔

*13: اس نے لوگوں کواللہ سےدعامانگنے گریہ زاری کرنےاوراستغفارکرنے پرمجبور اورمنکرات اورگناہ چھوڑنے پرآمادہ کیاہے۔

*14:اس نےمتکبرین کے کبر و غرور کا سرپھوڑ دیااورانہیں عام ا نسانوں کی طرح لباس پہنایا۔

*15: اس نے دنیامیں کارخانوں کی زہریلی گیس اوردیگر آلودگیوں کوکم کرنے کی طرف متوجہ کیاجن آلودگیوں نے باغات، جنگلات، دریا اور سمندروں کوگندہ کیاہے۔

*16: اس نے ٹکنالوجی کو رب ماننے والوں کودوبارہ حقیقی رب کی طرف متوجہ کیاہے۔  

*17: اس نے حکمرانوں کوجیلوں اورقیدیوں کی حالت ٹھیک کرنے پرآمادہ کیاہے۔

*18: اورسب سے بڑاکارنامہ یہ کہ اس نے انسانوں کواللہ کی وحدانیت کی طرف متوجہ کیا، شرک اورغیراللہ سے مددمانگنے سے منع کیا۔
*19:  پوری دنیا میں تمام عیش وطرب کے مراکز بندکرا دیے۔
*20:  انسان کودوبارہ اس کی انسانیت کی طرف ،اس کےخالق کی طرف اوراس کےاخلاق کی طرف متوجہ کیا-
آج عملی طورپریہ بات واضح ہوگئی کہ کس طرح بظاہر ایک وائرس لیکن حقیقت میں اللہ کا ادنا سپاہی  انسانیت کےلئے شر کے بجائے خیر کاباعث بن گیا۔
تواے لوگو! کرونا وائرس پرلعنت مت بھیجو یہ تمہارے خیر کے لئے آیاہے کہ اب ا نسانیت اس طرح نہ ہوگی جس طرح پہلے تھی
توبہ کی طرف متوجہ ہوں اور فکر آخرت کریں

منگل, جنوری 28, 2020

دیواروں کی سیم یا سیلن کا آسان حل ، مسئلہ ہمشیہ کے لئے ختم۔

دیواروں کی سیم یا سیلن کا آسان حل ، مسئلہ ہمشیہ کے لئے ختم۔


اکثر لوگ گھروں میں دیوراوں اور چھتوں میں سیم اور سیلن اے پریشان رہتے ہیں۔

بعض اوقات یہ مہمانوں کے سامنے شرمندگی کا باعث بھی بنتا ہے۔

اب آپ پریشان نہ ہو ں ہم لاءے ہیں اسکا آسان حل۔
جو آپکی پریشانی ختم کر دے۔

بعض اوقات دیواریں ایسی ہو جاتی ہیں

ہفتہ, جنوری 04, 2020

خشکی سے نجات کیسے پائیں جانئے بہترین گھریلو علاج جو خشکی کا مکمل خاتمہ کر دے



خشکی سے نجات کیسے پائیں جانئے بہترین گھریلو علاج جو خشکی کا مکمل خاتمہ کر دے
سر میں خشکی کا ہونا ہر ایک کا مسئلہ ہے چاہے وہ خاتون ہو یا پھر مرد دونوں کو سر میں خشکی کا سامنا رہتا ہے سر میں خشکی ہو جانے کی وجہ سے بال بھی گرنے لگتے ہیں اور روکھے ہو جاتے ہیں- اس کے علاوہ سر میں کھجلی کی شکائت بھی رہتی ہے اور اس سے سر میں زخم بھی بن جاتے ہیں جو مزید پیچیدگیاں پیدا کرتے ہیں

سر میں خشکی آجکل سب سے   بڑا مسئلہ ہے جس سے تمام مردو خواتین پریشان ہیں ۔
سرد موسم میں بھی ہماری جلد خشک ہو جاتی ہے سردی کا اثر ہمارے سر کی جلد پر بھی پڑتا ہے اس کے علاوہ بھی خشکی کی کئی وجوہات ہیں مثلاً سر کا نہ دھونا،گرد و دھول ،ذہنی تناؤ،متوازن غذا کا استعمال نہ کرنا اور مناسب کئر نہ کرنا شامل ہے

موسم سرما میں ہم اکثر گرم پانی سے سر کو دھوتے ہیں یہ بھی خشکی کی ایک وجہ ہے نارمل پانی یا پھر نیم گرم پانی کا استعمال کریں۔ بالوں کی صفائی کے لئے ہمیشہ کسی اچھی کمپنی کا شیمپو یا کنڈیشنر استعمال کریں غیر معیاری شیمپو سے پر پیز کریں۔
علاج پڑھیں۔
خشکی کی صورت میں رات کو بالوں میں تیل لگایا جائے اور صبح اسے کسی میڈٖیکیٹڈ شیمپو سے دھو لیں-
سرسوں یا ناریل کے تیل کو نیم گرم کریں اب اس میں ایک لیموں کا رس ملا لیں اورف ہلکا ہلکا سر میں مساج کریں اس سے نہ صرف بالوں کی خشکی ختم ہو جائے گا بلکہ بال چمکدار بھی ہو جائیں گے

بالوں میں خشکی ہو تو سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بڑھا دیں اس کے علاوہ کم از کم بارہ گلاس پانی روزانہ پئیں

بالوں میں خشکی ہو تو بالوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں اپنی کنگھی اور تولیہ بھی صاف رکھیں

سیب کا سرکہ اور پانی ہم وزن لے کر کسی ایک سپرے بوتل میں ڈال کر بالوں پر اس کا چھڑکاؤ کریں کوشش کریں براہ راست جلد پر نہ گرے پندرہ منٹ بعد سر کو دھو لیں یہ عمل ہفتہ میں صرف ایک بار کریں-
ناریل کا تیل استعمال کرنے سے بھی خشکی دور ہو جاتی ہے۔
انڈہ بھی بہت مفید ہے بالوں میں لگائیں یا اسے کھائیں
زیتون کا تیل بھی خشکی کے لئے نایاب تحفہ ہے اس کے چند قطرے لے کر رات کو سوتے وقت سر میں ہلکا ہلکا مساج کریں اور صبح شیمپو سے دھو لیں اس کا استعمال کچھ ماہ تک جاری رکھیں-

اسی طرح اگر نہانے سے پہلےدہی لگا لیا جائے تو بھی خشکی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔-


جمعہ, اکتوبر 11, 2019

ڈینگی کا آسان ترین گھریلو علاج صدقہ جاریہ سمجھ کر شئر کریں تا کہ کسی کا بھلا ہو جائے۔

Home treatment For Dengue fever share for public welfare.

آجکل ڈینگی وائرس کی وبا پھیلی ہوئی ہے
جس شخص کو ڈینگی وائرس تشخیص ہو جائے وہ
صرف bvbو صرف پیراسیٹامول ٹیبلیٹ دو گولی صبح دو گولی دوپہر اور دو گولی رات میں کھائے تا کہ بخار کا زور ٹوٹتا رہے.. ڈینگی ایک وائرس ہے یہ اپنی مدت 7 سے 14 دن کے اندر ہی جاتا ہے.
تب تک آپ نے اس وائرس کو بس کنٹرول کرنا ہے تاکہ یہ قوت مدافعت کو کمزور نہ کردے...
اس وائرس کو کنٹرول کرنے یا ختم کرنے کی کوئی دوا آج تک دریافت نہ ہوسکی.... اکثر دو نمبر ڈاکٹرز ڈینگی کے مریض کو اینٹی ملیریا ادویات لکھ دیتے ہیں جو اور بھی نقصان دہ ثابت ہوجاتی ہیں....
آپ نے ڈینگی کے متاثرہ شخص کو بس ہلکی پھلکی غذاء دینی ہے... جیسے کے ڈبل روٹی، یا صرف روٹی چائے یا دودھ کیساتھ... سخت غذاء سالن وغیرہ نہیں دینا تا کہ انٹرنل بلیڈنگ وغیرہ نہ ہو... یاد رہے کہ انٹرنل بلیڈنگ ہونا ؤائرس کے بگڑ جانے کی علامت میں سے ہے...
ایسے میں دانت برش کرنا بھی منع ہے... کیوں کے وائرس آپکا خون کا پلیٹلیس گرا رہا ہوتا ہے جس سے آپکا کہی سے بھی بلیڈ کرنے کو روکنا مشکل ہوجاتا ہے...
پلیٹلیس بڑھانے کیلئے پپیتے کا جوس اور سیب کا جوس فائدے مند ہے...
ایک نارمل انسان میں پلیٹلیس کی تعداد 150000 سے 450000 یونٹ ہوا کرتی ہے... جب کے ڈینگی سے متاثرہ شخص میں یہ یونٹ 10000 تک چلے جاتے ہیں جس سے جان جانے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے...
یہ تمام معلومات انسانیت کے ناطے لکھی گئی ہیں..
اس پوسٹ کو شئیر کریں.. تاکہ عوام الناس کو افادیت حاصل ہو..


جمعرات, اگست 01, 2019

گنجے پن کا آسان گھریلو علاج جس سے خشکی اور سکری کا خاتمہ چند دن میں نئے بال اگنا شروع

Ganjay Pan ka asaan gharailo elaj in Urdu and Hindi language.

اگر آپ کے بال روزانہ گر رہے ہیں اور شدید خشکی اک سامنہ ہے تو پریشان نہ ہوں۔
1۔ ہر بار نہانے سے پہلے سرسوں کے تیل کی مالش کریں یا رات کو سونے سے پہلے سر پر تیل لگا لیں اور صبح اٹھ کر بال دھولیں اس طرح 
بال اور سر کی جلد خشکی سے محفوظ رہے گے 
2۔دو کھانے کے  چمچ میتھی کے بیج رات  پانی میں بھگو دیں اور  صبح ان کا لیپ بنا کر سر میں لگائیں . ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں پھر ریٹھا اور سکاکائی کے محلول سے سر کو دھولیں
ٹھنڈے پانی سے سر دھو کر پانچ سے دس منٹ تک انگلیوں کے پوروں سے سر کا مساج گنجے پن کا بہترین علاج ہے
 ۔4  ہفتے میں ایک بار انڈے کو پھینٹ کر سر میں اچھی طرح لگائیں اور پھر سر کو شیمپو سے دھولیں .
5۔ اس کے علاوہ خشک بالوں میں ہفتے میں ایک بار زیتون کے تیل میں لیموں کا رس ملا کر سر کی مالش کریں اور پھر سر دھو لیں
 مہندی میں لیموں کے چند قطرے اور انڈا ملا کر بو لوں میں لگائیں اور ایک گھنٹے بعد سر کو شیمپو سے دھو لیں
انشا ء اللہ کو ئی بھی عمل ریگولر کریں بہت جلد نتائج نظر آئیں گے۔
 مہندی میں لیموں کے  چند قطرے اور  انڈا ملا کر بالوں میں لگائیں اور ایک گھنٹے بعد سر دھولیں خشکی سے نجات مل جائے گی 
<

اتوار, جولائی 21, 2019

Evil Power of Knowledge a mind blowing story Worth reading.


ایک بنک ڈکیتی کے دوران ڈکیت نے چیخ کر سب سے کہا
"کوئی بھی ہلے مت۔چپ چاپ زمین پر لیٹ جائیں۔۔رقم لوگوں کی ہے اور جان آپ کی اپنی ہے۔۔۔"
سب چپ چاپ زمین پر لیٹ گئے۔۔۔کوئی اپنی جگہ سے نہیں ہلا
اسے کہتے ہیں مائند چینج کانسیپٹ (سوچ بدلنے والا تصور)۔۔۔
ایک خاتون کچھ واہیات انداز میں زمین پر لیٹی ہوئی تھی۔۔ایک ڈاکو اس سے بولا
"تمیز سے لیٹو یہاں ڈکیتی ہو رہی ہے ، ریپ نہیں ہو رہا۔۔۔"
اسے کہتے ہیں "فوکس " بس وہی کام کریں جس کے لیے آپ کو ٹرینڈ کیا گیا ہے۔۔
ڈکیتی کے بعد گھر واپس آئے تو نوجوان ڈکیت( جو کہ ایم بی اے پاس تھا )نے بوڑھے ڈکیٹ ( جو کہ صرف پرائمری پا س تھا )سے کہا "چلو رقم گنتے ہیں۔۔
"تم تو پاگل ہو گئے ہو اتنے زیادہ نوٹ کون گنے۔۔رات کو خبروں میں سن لینا کہ ہم کتنا مال لوٹ کر لائے ہیں۔۔"
اسے کہتے ہیں تجربہ جو کہ آج کل ڈگریوں سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔۔
جب ڈاکو بنک سے چلے گئے تو منیجر نے سپروائزر سے کہا کہ پولیس کو فون کرو۔۔
سپروائز نے جواب دیا "رک جائیں سر ! پہلے بنک سے ہم دونوں اپنے لیے دس لاکھ ڈالرز نکال لیتے ہیں اور ہاں وہ چالیس لاکھ ڈالرز کا گھپلہ جو ہم نے حالیہ دنوں میں کیا ہے وہ بھی ڈاکووں پر ڈال دیتے ہیں کہ وہ لوٹ کر لے گئے۔۔" اسے کہتے ہیں وقت کے ساتھ ایڈجسٹ کرنا۔۔۔مشکل حالات کو اپنے فائدے کے مطابق استعمال کر لینا۔۔
منیجر ہنس کر بولا۔۔"ہر مہینے ایک ڈکیتی ہونی چاہیے۔۔" اسے کہتے ہیں بوریت ختم کرنا۔۔۔ذاتی مفاد اور خوشی جاب سے زیادہ اہم ہوتے ہیں۔۔
اگلے دن اخبارات اور ٹی وی پر خبریں تھیں کہ ڈاکو بنک سے سو ملین ڈالرز لوٹ کر فرار۔۔۔ڈاکووں نے بار بار رقم گنی لیکن پچاس ملین ڈالرز سے زیادہ نہ نکلی۔۔۔بوڑھا ڈاکو غصے میں آ گیا اور چیخا
"ہم نے اسلحہ اٹھایا۔اپنی جانیں رسک پر لگائیں اور پچاس ملین ڈالرز لوٹ سکے اور بنک منیجر نے بیٹھے بیٹھے چند انگلیاں ہلا کر پچاس ملین ڈالرز لوٹ لیا۔۔اس سے پتا چلتا ہے کہ تعلیم کتنی ضروری ہے۔۔ ہم کو چور نہیں پڑھا لکھا ہونا چاہیے تھا۔۔"
اسے کہتے ہیں علم کی قیمت سونے کے برابر ہوتی ہے۔۔
بنک منیجر خوش تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں اسے جو نقصان ہو رہا تھا وہ اب ان پیسوں سے پورا ہو گا۔۔اسے کہتے ہیں موقع پرستی۔۔
.سوال... کون ہے اصل ڈکیت

زیادہ پڑھی جانے والی پوسٹس