پیر, جنوری 07, 2019

Prime Ministers of Pakistan 1947-2019 complete details.


Prime Ministers of Pakistan 1947-2019 complete details.
By M. Imran Zahid.

وزیر اعظم لیاقت علی خان
پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان تھے ،جو 15 اگست 1947 سے 16 اکتوبر 1951 تک یعنی چار سال دو مہینے 1525دن وزیر اعظم رہے۔

وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین
ملک کے دوسرے وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین تھے جو 17 اکتوبر 1951 سے لے کر 17 اپریل 1953 یعنی تقریباًڈیڑھ سا ل 549دن تک وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہے ۔

  وزیراعظم ،محمد علی بوگرا
تیسرے وزیراعظم محمد علی بوگرا تھے جو 17 اپریل 1953 سے 11 اگست 1955 تک یعنی سوا دو سال یا 848دن وزیر اعظم رہے ۔

وزیر اعظم ،چوہدری محمد علی
چوتھے وزیر اعظم چوہدری محمد علی تھے جو 11 اگست 1955 سے 12ستمبر 1956 تقریبا ً13مہینے یا 398دن تک پرائم منسٹر رہے ۔

وزیر اعظم حسین شہید سہروردی
پانچویں وزیر اعظم حسین شہید سہروردی تھے جو 12 ستمبر 1956 سے 18 اکتوبر 1957 یعنی 13ماہ یا 401دن تک عہدے پر فائز رہے ۔

وزیر اعظم ابراہیم اسماعیل چندریگر
چھٹے وزیر اعظم ابراہیم اسماعیل چندریگر گزرے ہیں جو 18 اکتوبر 1957 سے لے کر 16 دسمبر 1957 تک رہے ۔یہ مدت دو ماہ یعنی 61دن بنتی ہے ۔

وزیر اعظم ملک فیروز خان نون
ساتویں وزیر اعظم ملک فیروز خان نون گزرے ہیں جو 16 دسمبر 1957 سے لے کر 7 اکتوبر 1958تک رہے ۔296دن یعنی ایک سال سے بھی کم مدت تک اپنے عہدے پر فائز رہے ۔

وزیر اعظم ،نورالامین
آٹھویں وزیر اعظم نورالامین تھے جو 7دسمبر 1971 سے لے کر 20 دسمبر 1971 صرف14دنوں تک وزیر اعظم رہے ۔

وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو
نویں وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو 14 اگست 1973 سے لے کر 5 جولائی 1977 تک رہے یعنی تین سال گیارہ ماہ 1422دن۔

وزیر اعظم محمد خان جونیجو
دسویں وزیر اعظم محمد خان جونیجو تھے جو 23مارچ 1985 سے لے کر 29 مئی 1988 تک رہے ۔یہ مدت تین سال سے کچھ زیادہ یا 1163دن بنتی ہے۔

وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو
گیارہویں وزیر اعظم ، محترمہ بینظیر بھٹو تھیں جو 2 دسمبر 1988 سے لے کر 6 اگست 1990 تک وزیراعظم رہیں ۔یہ ان کی مدت کا پہلا دور تھا جو 613دنوں یا 20ماہ پر مشتمل تھا۔

  وزیر اعظم ،میاں محمد نواز شریف
بارہویں وزیر اعظم ،میاں محمد نواز شریف تھے جو 6 نومبر 1990 سے لے کر 18 اپریل 1993 تک رہے ۔یہ نواز شریف کا پہلا دور حکومت تھا جو ڈھائی سال سے زائد یا 986دن پر مبنی تھا۔اسی دوران صدر اسحاق خان کو ہٹانے کے بعد بلغ شیر مزاری نگراں وزیر اعظم کے طور پر اقتدار میں آئے مگر سپریم کورٹ سے نواز شریف کی وزات عظمیٰ بحال کردی۔

  وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو
محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ دوسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہوئیں جو 19 اکتوبر 1993 سے لے کر 5 نومبر 1996 یعنی تین سال سے زائد یا 1113دنوں تک منصب پر فائز رہیں ۔

  وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف
میاں محمد نواز شریف بھی 1997 میں دوسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہوئے ۔ یہ مدت 17 فروری 1997 سے لے کر 12 اکتوبر 1999یعنی 2سال 8ماہ یا 967دنوں پر محیط رہی ۔

  وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی
ملک کے پندرہویں وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی تھے جو 23 نومبر 2002 سے لے کر 26 جون 2004 یعنی ایک سال سات ماہ تک برسر اقتدار رہے ۔

  وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین
سولہویں وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین تھے جو 30جون 2004 سے لے کر 26 اگست 2004 یعنی دو ماہ یا 57دن تک وزیر اعظم رہے ۔

  وزیر اعظم شوکت عزیز
پاکستان کے سترہویں وزیر اعظم شوکت عزیز تھے جو 28 اگست 2004 سے لے کر 15 نومبر 2007 تک رہے ہیں ۔یہ مدت تین سال سے زائد یا 1174دنوں پر محیط تھی۔

  وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی
سید یوسف رضاگیلانی گزرے جو 25 مارچ 2008 سے لے کر 25 اپریل 2012 تک رہے ۔یہ مدت چار سال ایک ماہ یعنی 1495دن بنتی ہے۔

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف
  وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف تھے جو22 جون 2012 سے لے کر 24 مارچ 2013 تک رہے ۔یہ مدت 275دنوں پر مبنی ہے۔

  وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف
پاکستان کے بیسیوںوزیر اعظم میاں محمد نواز شریف تھے جو تیسری بار منتخب ہونے کے بعد بھی اپنی مدت پوری نہ کرسکے اور 5 جون 2013 سے لےکر 28 جولائی 2017 یعنی چار سال ایک ماہ سے زیادہ یا 1514دن بنتی ہے ۔

  وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
نواز شریف کے نا اہل ہونے کے بعد ملک کے اکیسیوں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بنے جویکم اگست 2017 سے لے کر 31 مئی 2018 یعنی 10ماہ یا 303دن تک ملک کے وزیر اعظم رہے*
عمران خان نے 18 اگست 2018 کو حلف اٹھایا اور وہ پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم ہیں   

Mirza Ghalib poetry, a ghazal by mirza Ghalib.


مرزا غالب کی اک غزل

پھر مجھے دیدۂ تر یاد آیا
دل جگر تشنۂ فریاد آیا

دم لیا تھا نہ قیامت نے ہنوز
پھر ترا وقت سفر یاد آیا

سادگی ہائے تمنا یعنی
پھر وہ نیرنگ نظر یاد آیا

عذر واماندگی اے حسرت دل
نالہ کرتا تھا جگر یاد آیا

زندگی یوں بھی گزر ہی جاتی
کیوں ترا راہ گزر یاد آیا

کیا ہی رضواں سے لڑائی ہوگی
گھر ترا خلد میں گر یاد آیا

آہ وہ جرأت فریاد کہاں
دل سے تنگ آ کے جگر یاد آیا

پھر ترے کوچہ کو جاتا ہے خیال
دل گم گشتہ مگر یاد آیا

کوئی ویرانی سی ویرانی ہے
دشت کو دیکھ کے گھر یاد آیا

میں نے مجنوں پہ لڑکپن میں اسدؔ
سنگ اٹھایا تھا کہ سر یاد آیا

وصل میں ہجر کا ڈر یاد آیا
عین جنت میں سقر یاد آیا

Benefits of Reciting Surah Mulk of Quran Shareef.


 Benefits of Reciting Surah Mulk of Quran Shareef.
🌻... "سورۂ ملک کے فضائل شریف" ...🌻

اَحادیث میں سورۂ ملک کے بکثرت فضائل بیان ہوئے ہیں اوران میں سے 4 فضائل درج ذیل ہیں ۔

1حضرت عبداللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں:

’’رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے کسی صحابی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے ایک جگہ خیمہ نَصب کیا ،وہاں ایک قبر تھی اور انہیں معلوم نہ تھا کہ یہاں قبر ہے۔ اچانک انہیں پتا چلاکہ یہ ایک قبر ہے اور اس میں ایک آدمی سورۂ ملک پڑھ رہا ہے یہاں تک کہ اس نے سورۂ ملک مکمل کر لی۔وہ صحابی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ (جب)نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں حاضر ہوئے تو عرض کی:

🌹👈 یا رسولَ اللّٰہ! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، میں نے نادانستہ ایک قبر پر خیمہ لگا لیا،اچانک مجھے معلوم ہو اکہ یہ ایک قبر ہے اور اس میں ایک آدمی سورۂ ملک پڑھ رہا ہے یہاں تک کہ اس نے سورت مکمل کر لی۔

تاجدارِ رسالت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، نے ارشاد فرمایا:

’’یہ سورت عذابِ قبر کوروکنے والی اور ا س سے نجات دینے والی ہے۔

( ترمذی، کتاب فضائل القرآن، باب ما جاء فی فضل سورۃ الملک، ۴/۴۰۷، الحدیث: ۲۸۹۹)

2حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:

’’قرآن پاک میں تیس آیتوں کی ایک سورت ہے،وہ اپنی تلاوت کرنے والے کی شفاعت کرے گی یہاں تک کہ اسے بخش دیا جائے گا۔

وہ سورت ’’تَبٰرَكَ الَّذِیْ بِیَدِهِ الْمُلْكُ‘‘ ہے۔

( ابوداود، کتاب شہر رمضان، باب فی عدد الآی، ۲/۸۱، الحدیث: ۱۴۰۰)

3حضرت عبداللّٰہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں

’’سورۂ تبارک اپنے پڑھنے والے کی طرف سے جھگڑا کرے گی یہاں تک کہ اسے جنت میں داخل کر دے گی۔

( شعب الایمان، التاسع عشر من شعب الایمان۔۔۔ الخ، فصل فی فضائل السور والآیات، ۲/۴۹۴، الحدیث: ۲۵۰۸)

4حضرت عبداللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے،حضور پُر نور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:

🌱👈 ’’بے شک میں کتابُ اللّٰہ میں ایک ایسی سورت پاتا ہوں جس کی تیس آیتیں ہیں ۔جو شخص سوتے وقت اس کی تلاوت کرے گا تو اس کے لئے تیس نیکیاں لکھی جائیں گی،اس کے تیس گناہ مٹا دئیے جائیں گے اور اس کے تیس درجات بلند کر دئیے جائیں گے اور اللّٰہ تعالیٰ اس کی طرف فرشتوں میں سے ایک فرشتہ بھیجتا ہے جو اس پر اپنے پر پھیلا دیتا ہے اور وہ اس آدمی کے بیدار ہونے تک ہر چیز سے ا س کی حفاظت کرتا ہے ،

📌 وہ سورت ’’مُجادلہ‘‘ (یعنی بحث کرنے والی) ہے

جو اپنی تلاوت کرنے والے کے لئے قبر میں بحث کرتی ہے اور وہ سورت

📿 ’’تَبٰرَكَ الَّذِیْ بِیَدِهِ الْمُلْكُ‘‘ ہے۔

(مسند الفردوس، باب الالف، ۱/۶۲، الحدیث: ۱۷۹)

Allama Iqbal Open University Islamabad , Complete information about admission and Study programmes.


Allama Iqbal Open University Islamabad , Pakistan. Complete information.
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے متعلق چند سوالات اور ان کے جوابات
👈 سوال نمبر 1:
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلے کس ماہ میں جاتے ہیں ؟؟
👈 جواب
سال میں دو دفعہ فروری اور اگست کے مہینے میں
👈 سوال نمبر 2:
کیا دونوں دفعہ نیو سٹودنٹ داخلہ لے سکتا ہے ؟؟
👈 جی بالکل
👈 سوال نمبر 3:
ایک سال میں کتنے سمسٹرز ہوتے ہیں ؟؟
👈 جواب
دو. سمسٹر بہار اور سمسٹر خزاں
👈 سوال نمبر 4:
سمسٹر بہار میں کون سی کلاسز کے داخلے ہوتے ہیں اور سمسٹر خزاں میں کون سی کلاسز کے داخلے ہوتے ہیں ؟؟
👈 جواب
دونوں سمسٹر میں میٹرک سے پی ایچ ڈی کلاسز تک کے داخلے ہوتے ہیں۔
👈 سوال نمبر 5:
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میں داخلہ کیسے بھیجتے ہیں ؟؟
👈 جواب
سیل پوائنٹس یا ان کے دفاتر سے داخلہ فارم ملتا ہے اس کو پر کر کے اس کے ساتھ تعلیمی اسناد،تصویر،اور شناختی کارڈ/ب فارم کی تصدیق شدہ کاپی لگا کر داخلہ بھیجتے ہیں۔
👈 سوال نمبر 6:
داخلہ فارم مکمل تیار کرنے کے بعد کہاں جمع کروایا جاتا ہے ؟؟
👈 داخلہ فارم مکمل تیار کرنے کے بعد الائیڈ بینک، مسلم کمرشل بینک، بینک الفلاح، نیشنل بینک آف پاکستان،فرسٹ وومن بینک
میں جمع کرواتے ہیں۔

👈 سوال نمبر 7:
کیا بینک مجھے داخلہ فارم جمع ہونے کی کوئی رسید دے گا ؟؟
👈 جواب
جی بالکل۔ بینک داخلہ فارم کی رسید دے گا۔ جس پر بینک کی مہر و کیشئر کے دستخط ہوں گے۔
👈 سوال نمبر 8:
کیا بینک میں پورا داخلہ فارم جمع کروانا ہو گا ؟؟
👈 جواب
جی بالکل۔ مکمل داخلہ فارم بینک میں لے کر جانا ہو گا اور بینک ہی ہمارا داخلہ فارم یونیورسٹی بھیجنے کا پابند ہو گا۔ ہمیں صرف رسید واپس ملے گی۔
👈 سوال نمبر 9:
کیا میں انٹرنیٹ سے بھی اپنا داخلہ فارم ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہوں؟؟
👈 جواب
جی بالکل۔ آپ انٹرنیٹ سے بھی اپنا داخلہ فارم ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
👈 سوال نمبر 10:
جن کتابوں کا میں داخلہ بھیجوں گا وہ مجھے بک سنٹر سے خریدنا ہوں گی ؟؟
👈 جواب
نہیں۔ یونیورسٹی آپ کو کتابیں بھیجے گی۔
👈 سوال نمبر 11:
میں اسائنمنٹ کیسے حل کروں گا ؟؟
👈 جواب
یونیورسٹی آپ کو ہر کتاب کا ایک سوال نامہ بھی ساتھ بھیجے گی۔ کتاب میں سے وہ سوال نامہ حل کرنا ہو گا۔
👈 سوال نمبر 12:
سوالات حل کرنے کے لیے کاغذ یونیورسٹی بھیجے گی ؟؟
👈 جواب
نہیں۔ آپ کو کاغذ خود بک سنٹر سے خریدنا ہو گا۔

👈 سوال نمبر 13:
میں یہ اسائنمنٹ لکھنے کے بعد کس کو بھیجوں گا ؟؟
👈 جواب
یونیورسٹی ہر کتاب کا ایک ٹیوٹر منتخب کرے گی۔ جس کتاب کا ٹیوٹر ہو گا۔ اس کی اسائنمنٹ صرف اسی کو بھیجنی ہو گی۔ مثلاً اسلامیات والے ٹیوٹر  کواسلامیات ہی کی اسائنمنٹ بھیجنی ہو گی۔
👈 سوال نمبر 14:
میں نے داخلہ فارم بھیجتے وقت غلطی سے اس کتاب کا داخلہ بھیج دیا جو میں پہلے پاس کر چکا تھا یا مجھے پسند نہیں تھی اس کا حل کیا ہو گا؟؟
👈 جواب
پہلی اسائنمنٹ کی تاریخ سے پہلے یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے تبدیلی کورس والا فارم ڈاؤن لوڈ کر کے تبدیلی کورس کی فیس بینک میں جمع کروا کر شعبہ داخلہ کے نام یونیورسٹی کو بھیج دیں۔ آپ کو نئی کتاب یونیورسٹی بھیج دے گی۔ آپ کو اسائنمنٹ نئ کتاب کی لکھنی ہو گی۔
👈 سوال نمبر 15:
میں نے اپنی اسائنمنٹ مقررہ تاریخ سے پہلے ٹیوٹر کو بھجوا دیں لیکن میں امتحان نہ دے سکا۔ کیا مجھے ان کتب کا دوبارہ سے داخلہ بھیجنا ہو گا؟؟
👈 جواب
دوبارہ داخلہ فارم بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کے پاس دو مواقع ابھی اور ہیں۔ آپ لگاتار اگلے دو  سمسٹر میں ان کتابوں کا امتحان دے سکتے ہیں۔
👈 سوال نمبر 16:
رزلٹ آنے پر میری ایک کتاب کے سامنے نمبرز کی بجائےreaper لکھا ہوا تھا اس کا مطلب کیا ہے؟؟
👈 جواب
اس کا مطلب ہے کہ آپ کو اس کتاب کا دوبارہ امتحان دینا ہوگا۔ سٹودنٹ کے پاس ایک کتاب کو پاس کرنے کے 3 مواقع ہوتے ہیں۔ اگر طالب علم ان تینوں مواقع میں پاس نہیں ہوتا تو وہ دوبارہ سے اس کتاب کا داخلہ فارم جمع کروائے گا۔
👈 سوال نمبر 17:
اسائنمنٹ اور کتاب میں سے پاس ہونے کے لئیے مجھے کم سے کم کتنے نمبر حاصل کرنا ضروری ہیں؟؟
👈 جواب
اسائنمنٹ اور امتحان میں کامیابی کے لیے 40 نمبر اسائنمنٹ اور 40 نمبر امتحان میں حاصل کرنا ضروری ہیں۔
👈 سوال نمبر 18:
 ایک سمسٹر میں مجھے نصف کورس اور مکمل کورس کی کتنی اسائنمنٹ لکھنا ہوں گی ؟؟
👈 جواب
نصف کورس کی 2 اور مکمل کورس کی 4 اسائنمنٹ لکھنا ہوں گی۔
👈 سوال نمبر 19:
اگر میں یونیورسٹی سے انٹرمیڈیٹ کرتا ہوں تو اس کے لئے مجھے کتنے سمسٹرز کرنا ضروری ہیں؟؟
👈 جواب
میٹرک سے بی اے تک ہر کلاس کے 4 سمسٹرز ہوں گے۔ اور 1 سمسٹر 6 ماہ کا ہو گا۔ یعنی آپ کو 4 بار داخلہ فارم جمع کروانا ہو گا اور 4 بار امتحان دینا ہو گا۔
👈 سوال نمبر 20:
مجھے reaper کی فیس کیسے جمع کروانی ہو گی ؟؟
👈 جواب
جب آپ سند کے لیے یونیورسٹی کو درخواست جمع کروائیں گے تو ساتھ reaperکی فیس جمع ہو گی۔
👈 سوال نمبر 21: مجھے کیسے معلوم ہو گا reaper فیس کتنی ہو گی ؟
👈 جواب
اس کی فیس مندرجہ ذیل ہو گی
میٹرک             100
انٹرمیڈیٹ      200
بی اے             300
بی ایڈ             400
ماسٹر پروگرام 500
👈 سوال نمبر 22:
اگر میں کلاس پاس کر لیتا ہوں تو مجھے ڈگری/ سند کیسے ملے گی اور اس کی فیس کتنی ہو گی؟؟
👈 جواب
آپ کو کلاس پاس کرنے کے بعد یونیورسٹی کو سند/ڈگری کے لیے درخواست دینی ہو گی۔ اور سند / ڈگری فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
👈 سوال نمبر 23:
ڈگری/سند کی فیس کتنی ہو گی؟
👈 جواب
اس کی فیس مندرجہ ذیل ہو گی
کلاس میٹرک   300
انٹرمیڈیٹ      300
بی اے             500
بی ایڈ            600 
ماسٹر پروگرام 700
👈 سوال نمبر 24:
ڈگری/ سند کے لیے مجھے فیس کہاں جمع کروانی ہو گی اور درخواست ڈگری یونیورسٹی کس ایڈریس پر ارسال کرنی ہو گی ؟؟
👈 جواب
فیس چالان فارم پر جمع ہو گی جو یونیورسٹی ویب سائٹ پر موجود ہے اور ڈگری حاصل کرنے کے لئے درخواست مندرجہ ذیل ایڈریس پر ارسال کر دیں
شعبہ امتحانات: سرٹیفکیٹ/ڈگری سیکشن بلاک نمبر 3 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیکٹرH-8 اسلام آباد

زیادہ پڑھی جانے والی پوسٹس